نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کا مواصلاتی سیارہ جی ایس اے ٹی -18 کامیابی کے ساتھ خلأ میں بھیجے جانے کے لئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او ) کو مبارکباددی ہے۔ اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ملک کا مواصلاتی سیارہ جی ایس اے ٹی -18 خلأ میں کامیابی کے ساتھ بھیجے جانے کے لئے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او ) کو مبارکباد ! یہ کامیابی ہندوستان کے خلائی پروگرام کی کامیابی کے ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

14 comments