19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رامائن درشنم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

The Prime Minister, Shri Narendra Modi addressing the Ramayana Darshanam Exhibition & Bharatmata Sadanam at Vivekanand Kendra, Kanyakumari, through Video Conferencing, in New Delhi on January 12, 2017.
Urdu News

نئی دہلی۔12؍جنوری، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وویکانند کیندر، واقع کنیا کماری میں رامائن درشنم نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ 12 جنوری کوئی معمولی دن نہیں ہے اور سوامی وویکا نند کی بالیدہ فکر آج بھی کئی اذہان کی رہنمائی کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان آج ایک نوجوان ملک ہے اور اسے دونوں طرح یعنی روحانی اور مادی طور پر ترقی کرنی چاہئے۔انھوں نے کہاکہ سوامی وویکا نند کے خیالات اور نظریات ہمیشہ نوجوانوں کو تعمیر ملک کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے سنت تھروولوور اور شری ایکناتھ رناڈے کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کو کہ وہ اس امر کوذہن نشین کرلیں کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More