نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پلوامہ ، کشمیر میں سی آر پی ایف کے افراد پر حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا‘‘پلوامہ میں سی آر پی ایف افراد پر حملہ قابل مذمت ہے۔ میں اس بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ہمارے سیکورٹی افراد کی قربانیاں بے کار نہیں جائیں گی۔ پوری قوم بہادر شہیدوں کے کنبوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خدا کرے زخمی افراد جلد صحت یاب ہوجائیں۔’’