نئی دہلی، 21 جنوری وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر عہدہ سنبھالنے مبارکباد پیش کی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈونالڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ آنے والے برسوں میں امریکہ کی مزید بہتر کامیابیوں کی قیادت کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کا استحکام ہمارے مشترکہ اقدار اور مفادات میں مضمر ہے ۔ ہندوستان اور امریکہ کے مابین مزید گہرے تعلقات کے لیے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی توقع کرتا ہوں اوربھرپور تعاون کا اعتراف کرتا ہوں ۔ ‘‘
8 comments