نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ اس دیوالی پر آیئے ان سپاہیوں کو سلام کے طور پر ایک دیا اور جلائیں ، جنہوں نےبے خوف ہوکر ہمارے ملک کی حفاظت کی۔
ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ’’اس دیوالی پر ، آیئے ہم ایک دیا اُن سپاہیوں کو سلام کے طور پر جلائیں جنہوں نے بے خوف ہوکر ہمارے ملک کی حفاظت کی۔ الفاظ سے وہ تشکر ادا نہیں کیا جا سکتا جو ہمارے دلوں میں اپنے سپاہیوں کے مثالی حوصلے کے تئیں ہیں۔ ہم ان سپاہیوں کے کنبوں کے تئیں بھی شکرگزار ہیں جو سرحد پر ہیں۔‘‘