17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے کیدارناتھ کا دورہ کیا، بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیادرکھا

PM visits Kedarnath, lays Foundation Stone for infrastructure projects
Urdu News

  نئی دہلی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیدار ناتھ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے کیدار ناتھ مندر میں پوجا کی اور پانچ بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ا ن پروجیکٹوں میں منداکنی ندی پر پشتے کی دیوار اور گھاٹ کی ترقی ، سرسوتی ندی پر پشتے کی دیوار اور گھاٹ کی ترقی ، کیندار ناتھ مندر تک جانے والے اہم راستے کی تعمیر ، شنکراچاریہ کُٹیر اور شنکر اچاریہ میوزیم کی ترقی  اور کیدار ناتھ پروہتوں کے لئے مکانات کی ترقی شامل ہے۔اس موقع پروزیر اعظم کو کیدارپوری تعمیر نو کے پروجیکٹ کے بارے میں معلومات دی گئی۔

ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے ایک دن بعد کیدارناتھ کے دورے سے انہیں خوشی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج گجرات میں نئے سال کے آغاز کا جشن منایا جارہا ہے اور اس موقع پر دنیا بھر کے لوگوں کو انہوں نے مبارکباد دی ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ عوام کی خدمت خدا کی خدمت ہے، وزیر اعظم نے 2022 میں آزادی کی 75ویں سال کے وقت ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کی تکمیل کے تئیں خود کو وقف کرنے کا عہد کیا۔ 2013 میں قدرتی آفات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے متاثرین کی بھرپور مدد کی تھی اور از سر نو تعمیراتی کوششوں میں گجرات ریاست نے اپنا تعاون دیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کیدار ناتھ میں جو کام کیا جارہا ہے اس کے ذریعے ہر کوئی یہ دیکھ سکے گا کہ زائرین کی سہولیات اور پجاریوں کی فلاح و بہبود دونوں اعتبار سے‘ زیارت’ کی جگہ کس طرح مثالی ہونی چاہئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کیدارناتھ میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کا جو کام ہو رہا ہے  وہ اچھے معیار کا ہوگا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ ماڈرن ہوگا اور اسی کے ساتھ روایتی اقدار کا تحفظ کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمالیہ کے پاس روحانیت ،مہم جوئی،سیاحت اور فطرت سے محبت کرنے والوں کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔ وزیر اعظم نے ہر ایک کو یہاں آنے اور ہمالیہ کو دریافت کرنے کی دعوت دی۔

اتراکھنڈ کے گورنر ڈاکڑ کے کے پال اور اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب ترویندر سنگھ راوت اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More