11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے 350 ویں پرکاش پرو پر یاد کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ویں سکھ گرو گرو گوبند سنگھ جی کو ان کے 350 ویں پرکاش پرو پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیر اعظم نے کہا ‘‘آج جب ہم 350 واں پرکاش پرو منا رہے ہیں ، میں شری گرو گوبند سنگھ جی کے تعظیم میں اپنا سر جھکا تا ہوں ۔ وہ وہ غیر معمولی جرأت اور زبردست حکمت کی علامت تھے ۔ ان کے جرأتمندانہ کارنامے اور عظیم افکار پوری نسل کے لیے ترغیب کا باعث رہے ہیں ۔ شری گرو گوبند سنگھ جی مساوات کی طاقت میں یقین رکھتے تھے ۔ انہوں نےہر قسم کے سماجی امتیاز کی مخالفت کی۔ وہ اپنے انصاف پسندی اور ایمانداری کے جذبے کے لیے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More