نئیدہلی، وزیراعظم جناب نریند رمودی نے ہماداس کو 20 برس سے کم عمر کے کھلاڑیوں کے عالم چیمٔپین شپ مقابلوں کی 400 میٹرکی دوڑ جیت کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہماداس کے نام اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا :’’ ملک وقوم کو ایتھلیٹ ہماداس پر انتہائی فخرومسرت ہے ، جنہوں نے 20 برس سے کم عمر کے ایتھلیٹوں کے عالمی چیمٔپین شپ مقابلے میں 400 میٹر کی دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ۔ہماداس کو دلی مبارکباد ! یہ ایک ایسی کامیابی ہے ،جس سے مستقبل کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔