نئی دہلی۔ ستمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے ان بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1918 میں حیفہ کو آزاد کرانے کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں ۔
وزیر اعظم نے کہا ‘‘یوم حیفہ کے موقع پر میں ان بہادر سپاہیوں کوسلام کرتا ہوں جنہوں نے 1918 میں حیفہ کو آزاد کرانے کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔
مجھے حیفہ کا جولائی میں دورہ کر کے اور وہاں ذاتی طور پر خراج عقیدت پیش کر کے خوشی ہوئی۔’’