نئی دہلی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ یوم ارض کے موقع پر آئیے ، ہم اپنے آئندہ نسل کے لیے ایک بہتر سیارے کی تخلیق کے عزم کا اعادہ کریں ۔ ہم سب ماحولیاتی تبدیلی کی خطرہ کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ یہ ہماری دھرتی ماں کے لیے ایک عظیم خراج عقیدت ہوگا۔
میں ان تمام افراد اور تنظیموں کو مبارکباد دیتا ہوں جو فطرت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔’’