وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے تئیں اظہار تشکر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
ٹوئیٹس کے ایک سلسلے کے تحت، انہوں نے لکھا، ’’ہم ذہنیت سازی کرنے والے اور ہمارے ملک کی تعمیر میں تعاون دینے والے جفاکش اساتذہ کے شکر گزار ہیں۔ یوم اساتذہ کے موقع پر، ان کی غیر معمولی کوششوں کے لئے ہم ان کے تئیں اظہار تشکر پیش کرتے ہیں۔ ہم ڈاکٹر ایس۔ رادھاکرشنن کو، ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘
’’ زبردست معلومات کے حامل ہمارے اساتذہ سے بہتر کون ہمارے ملک کی شاندار تاریخ سے ہمارے رشتے کوعمیق بنائے گا۔ حالیہ # من کی بات پروگرام کے دوران، میں نے اساتذہ کے لئے، ہماری عظیم جدوجہد آزادی کے غیر معروف پہلوؤں سے متعلق طلبا کو پڑھانے کے بارے میں ایک خیال ساجھا کیا تھا۔‘‘