نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار آج اپنے آبائی گاؤں وڈ نگر کا دورہ کیا ۔
وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لیے گاؤں کے باشندگان گلیوں میں امنڈ پڑے ۔ وہاں انہوں نےہاٹکیشورمندر میں پوجا کی ۔ وہ مختصر وقفہ کے لیے اپنے بچپن کے اسکول میں رکے ۔
وزیر اعظم نے جی ایم ای آر ایس میڈیکل کالج ، وڈ نگر کا بھی دورہ کیا اور وہاں انہوں نے ایک تختی کی نقاب کشائی ۔ انہوں نے طالب علموں سے مختصر بات چیت بھی کی ۔
ایک عوامی اجتماع میں وزیر اعظم نے مکمل ٹیکہ کاری کے ہدف کے حصول کے تئیں ہونے والی پیش رفت کو مزید تیز کرنے کے لیے تیز رفتار مشن اندر دھنس کا اجراء کیا۔ یہ مشن شہری علاقوں اور جہاں کم ٹیکہ کاری ہوئی ہے ان علاقوں کو توجہ دےگا ۔ وزیر اعظم نے صحت کارکنوں کے درمیان آشا کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ایک جدید موبائل اپبلیکشن – ایم ٹیک او کے آغاز پر ای ٹیبلیٹ کی تقسیم کیا ۔ انہوں نے کچھ ترقیاتی کاموں کا بھی اجراء کیا ۔
ایک پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے آبائی گاؤں واپس آنا اور ایسا والہانہ استقبال یقینا خاص بات ہے ۔ وزیر اعظم نے وڈ نگر کے باشندوں سے کہا آج میں جو کچھ ہوں وہ ان اقدار کے باعث ہے جنہیں اس سر زمین پرآپ سبھی کے درمیان رہ کر سیکھا ہے ۔
میں آپ لوگوں کے آشیرواد کے ساتھ واپس جاؤں گا اور یہ یقین دلاتا ہوں کہ میں ملک کے لیے اور بھی زیادہ محنت کروں گا ، وزیر اعظم نے وڈ نگر کے لوگوں سے کہا ۔
وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں صحت کے شعبہ سے متعلق پروجیکٹوں خاص طور پر تیز رفتار مشن اندر دھنس کا اجراء کرنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے حکومت اسٹینٹ کی قیمتوں میں کمی لائی ہے اور حکومت غریبوں کے لیے حفظان صحت کو قابل استطاعت بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے ۔
میڈیکل کالج کے طلباء سے ہوئی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بحیثیت ایک سماج ہمیں مزیدایسے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے جو عوام کی خدمت کرے ۔