نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، ”سشانت سنگھ راجپوت… ایک باصلاحیت نوجوان اداکار بہت جلد چلے گئے۔ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفریحی دنیا میں ان کے عروج نے بہت سارے لوگوں کو متاثر کیا اور وہ کئی یادگار پرفارمنس اپنے پیچھے چھوڑ گئے۔ ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں۔ ان کے خاندان اور محبین کے ساتھ میری ہمدردی ہے‘‘۔ اوم شانتی.
Sushant Singh Rajput…a bright young actor gone too soon. He excelled on TV and in films. His rise in the world of entertainment inspired many and he leaves behind several memorable performances. Shocked by his passing away. My thoughts are with his family and fans. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2020