نئیدہلی۔؍اپریل۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوم ارض کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ دن دھرتی ماتا کے تئیں یوم ممنوینت کا دن ہے اور اس موقعے پر ہمیں زمین کو صاف اور سرسبز رکھنے کا عہد کرنا چاہیے۔
ہم پیڑ پودے، جانور اور پرندوں کے ساتھ اس زمین کو شیئر کرتے ہیں لہذا ہمیں ان کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہم پر واجب الادا ہے۔
مجھے امید ہے کہ اس سال کا موضوع ’ ماحولیاتی اور موسمیاتی خواندگی‘ سے کارخانۂ قدرت اور قدرتی وسائل کی حفاظت کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔