19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن سرجیت ایس بھلا نے 32واں سی وی سی لیکچر دیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جناب سرجیت ایس بھلا نے مرکزی ویجلینس کمیشن (سی وی سی) کے ذریعے منعقدہ سلسلہ خطبات کا 32واں لیکچر دیا۔ ان کے لیکچر کا موضوع تھا ‘‘ہندوستان میں روزگار اور غریبی میں کمی’’۔

اپنے لیکچر میں جناب بھلا نے معاصر معنویت والے متعدد اقتصادی امور پر روشنی ڈالی۔پہلا موضوع تھا ہندوستانی معیشت میں روزگار اور عدم روزگار کی کمپیوٹر کاری اور کیسے اسے اقتصادی نمو کے تصورات سے جوڑا جائے۔انہوں نے ایک اقتصادی تصور کے طورپر غریبی کے معاملے پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پوری دنیا میں اس کا حساب کتاب کیسے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے خطہ افلاس کی ترقی پر روشنی ڈالی اور اپنا یہ خیال ظاہر کیا کہ کسی حکومت کو آبادی کے غریب سے غریب حصے کے لئے کام کرنا چاہئے، جبکہ موجودہ نظام میں قومی خط افلاس اور اس سے متعلق اعدادو شمار کا حساب اس بنیا دپر کیا جاتا ہے کہ کتنی آبادی خط افلاس سے نیچے ہے۔ انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ طویل مدت میں غریبی کو ناپنے کا طریقہ کارکسی معیشت میں  ایک مقررہ وقت کے لئے یکساں ہونا چاہئے، کیونکہ اس سے ترقی اور نمو کے نتائج کو زیادہ درست طریقے سے ناپا جا سکتا ہے۔اعلیٰ اقتصادی نمو کی شرح کو بڑھتے ہوئے عدم مساوات ، بیروزگاری وغیرہ سے جوڑا جاتا ہے۔یہ وہ چند پہلو ہیں، جن کے بارے میں عام طورپر عوام کے اندر غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے ان غلط فہمیوں کو اپنے لیکچر میں دور کرنے کی کوشش کی۔ لیکچر کے بعد سوال و جواب کا ایک  بھی سیشن بھی ہوا۔

دہلی؍این سی آر میں برسرکار کل وقتی اور جز وقت سی وی او نے اس لیکچر میں شرکت کی ۔ اس کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے سی ایم ڈی اور ویجیلنس انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس لیکچر کو آن لائن دیکھا جاسکتا ہے، کیونکہ اسے این آئی سی کے ذریعے ویب کاسٹ کیا گیا تھا۔ ویب پیج کا لنک   www.cvc.nic.in. پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More