نئی دہلی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کانفرنس میں شرکت کے لیے مدھیہ پردیش کے ٹیکن پور میں واقع بی ایس ایف اکیڈمی پہنچے ۔
آج دن بھر سیکوریٹی سے متعلق مختلف موضوعات پر پریزنٹشن اور مفید مباحثے ہوئے ۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران میں لیے گئے فیصلوں کے عملدر آمد کی صورتحال پر بھی ایک پریزیٹشن ہوا ۔
کھانے کے دوران وزیر اعظم نے مخصوص سیکوریٹی اور پالیسی امور پر افسران کے منتخب گروپوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ وزیر اعظم کی بات چیت کل نو گھنٹے تک جاری رہی ۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے بی ایس ایف اکیڈمی میں پانچ نئی عمارتوں کے افتتاح کی تختیوں کی نقاب کشائی کی ۔
بات چیت کل بھی جاری رہے گی ۔ وزیر اعظم کل دو پہر دہلی روانہ ہونے سے قبل کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔