17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کے تحائف کی نیلامی کے دوسرے دن عوام کا بے پناہ تعاون دیکھا گیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم کو پیش کئے گئے تحائف  کی نیلامی  کے دوسرے دن  کافی  جوش و خروش دیکھنے میں آیا ۔ آج  ظاہری نیلامی کا دوسرا دن تھا ۔  کل سے  تحائف  کی ای – نیلامی  www.pmmementos.gov.in     پر کل سے شروع ہو گی ، جو 31 جنوری ، 2019 ء تک جاری رہے گی ۔   نیلامی کے دوسرے  دن  لکڑی سے بنی بائیک اور پینٹنگ   کی نیلامی ہوئی  ، جو  فی کس  سب سے زیادہ  بولی  500000 روپئے لگائی گئی  ۔ اس کی بنیادی قیمت بالترتیب 40000  روپئے اور 50000 روپئے تھی ۔

          تہذیب و ثقافت کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )  ڈاکٹر مہیش شرما نے  بولی لگانے والوں کے ساتھ بات چیت  کی  ، جس میں انہوں نے  نمامی گنگے  کے کاز کے لئے  بے پناہ مدد کا مظاہرہ کرنے کے لئے اُن لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب  نہایت مبارک ہے  اور   گنگا ندی کی صفائی کے لئے  فنڈ جمع کرنے  کی اُن کی پہل  کا سماج کے تمام طبقات کے ذریعے خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

          بولی لگانے والوں میں سے ایک محترمہ  سمن جین نے  سووچھ بھارت  ابھیان کا میمینٹو  خریدا ، جو نہ صرف   فیاضانہ کاز  کی مدد تھا  بلکہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کے تئیں   اُن کا تعاون بھی ظاہر کرتا ہے ۔

          نیلامی کی دوسری شراکت دار  محترمہ پرمیلا گپتا نے  دکشیشورا ٹیمپل کا میمینٹو خریدا    کیونکہ وہ مندر کے ساتھ جڑی تعلیمات کی سخت پیروکار ہیں ۔

          وزیر اعظم کے ذریعے قبول کردہ  گولڈن ٹیمپل  کا میمنٹو اپنی ابتدائی قیمت  10000 روپئے کے مقابلے میں   3.5 لاکھ روپئے میں نیلام  ہوا ۔

          1500 روپئے کی بنیادی قیمت والے  اشٹ منگلم  کا فوٹو فریم  28000 روپئے میں فروخت ہوا ۔

          نیلامی کے دوسرے  دور میں  سب سے زیادہ بولی دیکھی گئی ، جس میں  5000 روپئے کی بنیادی قیمت   کے مقابلے میں 100000 روپئے میں دھات سے بنی تلوار کی فروخت  شامل ہے ۔  اس مرحلے میں  10000 روپئے کی بنیادی قیمت کے مقابلے میں 70000 روپئے میں مہاتما  بساویشورا کا مجسمہ   بھی نیلام ہوا ۔

          نئی دلّی کے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں عوام  کے لئے  تحائف کی نمائش کی گئی تھی ۔ سائنس اور ٹیکنا لوجی  ، ارضی سائنس  ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن اور ممبر پارلیمنٹ جناب اُدِت راج  آرٹ اور  کلچر برادری سے تعلق رکھنے والی  دوسری اہم شخصیات کے ہمراہ  نیلامی کے وقت موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More