18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ویڈیو کانفرنس سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئی دلّی ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 دسمبر 2017 اور یکم جنوری 2018 کو دو اہم ویڈیو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم31 دسمبر 2017 کو ہندوستان کے ایک عظیم سنت اور سماجی مصلح، سری نارائن گرو، جو کیرالہ کے سیواگیری مٹھ میں پچاسویں سیواگری یاترا تقریبات کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اپنا افتتاحی خطبہ دیں گے۔

وزیر اعظم یکم جنوری 2018 کو کلکتہ میں پروفیسر ایس این بوس کی 125ویں جینتی کی یادگار کی تعارفی تقریبات کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔ پروفیسر ستیندر ناتھ بوس ہندوستانی ماہرین طبعیات تھے جنھیں کوئنٹم میکینکس سے متعلق ان کے کام کے لیے جانا جاتا ہے۔ انھوں نے بوس – آئینس ٹائن شماریات کی بنیاد رکھی تھی۔ وہ اجزا جو بوس – آئینس ٹائن شماریات کی پیروی کرتے ہیں اس کا نام پروفیسر بوس کے نام پر‘‘ بوزونس’’ رکھا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More