Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم 7 دسمبر کو آگرہ میٹرو پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 دسمبر 2020 کو صبح 11:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آگرہ میٹرو پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا افتتاح کریں گے۔ آگرہ کے 15 بٹالین پی اے سی پریڈ میدان میں منعقد ہونے والے اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر معززین شامل ہوں گے۔

آگرہ میٹرو پروجیکٹ کے بارے میں

آگرہ میٹرو پروجیکٹ  2 گلیاروں پر مشتمل ہے، جن کی کل لمبائی 29.4 کلومیٹر ہے۔ یہ گلیارے تاج محل، آگرہ کا قلعہ، سکندرا جیسے اہم سیاحتی مراکز کو ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں سے جوڑتے ہیں۔ اس پروجیکٹ سے آگرہ شہر کی آبادی کو فائدہ ہوگا اور ہر سال آگرہ آنے والے 60 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کی ضرورتوں کی بھی تکمیل ہوگی۔ یہ پروجیکٹ تاریخی شہر آگرہ کو ماحولیات کے موافق ایک ماس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم فراہم کرے گا۔ اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 8379.62 کروڑ روپئے ہوگی اور اس کی تکمیل 5 برسوں میں ہوگی۔

اس سے قبل 8 مارچ 2019 کو وزیر اعظم نے ’سی سی ایس ایئرپورٹ سے منشی پلیا تک‘ 23 کلومیٹر طویل پورے شمال – جنوبی گلیارے پر لکھنؤ میٹرو کے کمرشیل آٖریشنزکا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ آگرہ میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More