11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جمہوریہ کوریا کے صدر سے ملاقات

केंद्रीय वित्तमंत्री श्री अरूण जेटली ने कोरिया गणराज्य के राष्ट्रपति मून जई इन से कल मुलाकात की
Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔خزانے ، کمپنی اُمور اور دفاع کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے کل جمہوریہ کوریا کے صدر جناب مون جے اِن سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے صدر مون کو ان کے حالیہ انتخاب پر مبارکباد دی اوربھارت کے وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات پیش کیں۔ صدر مون کو خطے کیلئے ان کی دور اندیشی اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو سراہتے ہوئے اور صدر کو بھارت کے دورے کی وزیراعظم کی طرف سے دعوت کا ذکر کرتے ہوئے جناب جیٹلی نے امید ظاہر کی کہ دونوں رہنماؤں کی جلد ہی ملاقات ہوگی۔

وزیر خزانہ جناب جیٹلی کا کوریا میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مون نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے یہ خواہشات ٹوئٹر پر بھی دیں ۔صدر مون نے 11مئی کو وزیراعظم کے مبارکباد کے فون کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی تعمیر میں دونوں ملکوں کا جذبہ مضبوط ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ پہلی مرتبہ بھارت میں ایک خصوصی ایلچی مقرر کیا جائے۔ کوریا کے صدر کا جب سے انتخاب ہوا ہے یہ ان کی طرف سے  بھارت کے ساتھ تعلقات میں کوریا کے عہد کا مضبوط اشارہ ہے۔ (خصوصی ایلچی سابق وزیر چونگ دونگ چی ، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج، خارجہ سکریٹری جئے شنکر اور سکریٹری پریتی سرن سے 16جون کو ملاقات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کی اس فیصلے پر ستائش کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے اُجاگر کیا کہ اس طرح کے اقدامات ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب بھارت ایکٹ ایسٹ پالیسی اپنا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کے اس اعتراف کو دوہرایا کہ بین الاقوامی سوچ کا حامل کوریا ، ایشیا اور دیگر ملکوں ، دونوں کے لئے اچھا ہے۔ وزیر خزانہ نے صدر کو پچھلے دن کوریا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ نتیجہ خیز میٹنگوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اس ضرورت کا اظہار کیا کہ ایک دوطرفہ مشترکہ کمیشن قائم کیا جائے نیز 2+2 مذاکرات کیے جائیں تاکہ تعلقات کو آگے لے جایا جاسکے۔ وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے دفاعی صنعت بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے شعبو ں میں ساجھیداری قائم کرنے کی غرض سے دونوں ملکوں کے لئے زبردست موقعوں کا ذکر کیا۔ صدر مون نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخزانہ جیٹلی کی قیادت میں بھارت میں زبردست اقتصادی اصلاحات کو سراہا۔ انہوں نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارت صحیح معنوں میں ایک اقتصادی طاقت بن کر اُبھر رہا ہے۔ اس عمل میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آر او کے ایک خصوصی شراکت دار ہوگا اور خصوصی اہم ساجھیداری کے ساتھ ترقی جاری رہے گی۔ انہوں نےکہا کہ کوریا میں بھارت کے انتہائی ہنرمند پیشہ ور افراد موجودہیں اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان  اس  ساجھیداری  سے ترقی میں مدد ملے گی۔

اس سے پہلے دن میں وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے سرکردہ کوریائی کمپنیوں کے سینئر سربراہان سے بھی الگ الگ میٹنگیں کیں۔ جن میں ہونڈائی کیا کے نائب چیئرمین  ، سیمسنگ الیکٹرانکس کے سی ای او ، ہیوسنگ گروپ کے چیئرمین ، ہنوہا گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر دوسن ، بھاری صنعتوں کے چیئرمین اور ہونڈائی روٹیم کے سی ای او بھی شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے ناشتے پر کوریا کی مالی صنعت کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کی جن میں کورین انویسٹمنٹ کارپوریشن ، کوریا پوسٹ ، کے بی فائنانشیل  گروپ، شنہن گروپ ، ووری بینک ، میرے اسسیٹ، نانگیوپ  اور ملٹری میچول ایڈ کے سی ای او اور سی آئی او بھی شامل ہیں۔

بعد میں دوپہر کو مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے لوٹے ہوٹل میں بھارت کوریا تجارتی میٹنگ سے خطاب کیا۔ یہ تقریب کوریائی ایوان تجارت وصنعت  اور بھارت کے سفارتخانے نیز بھارت کے ایوان کامرس کی فیڈریشن (فکی) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تھی۔ کوریائی تجارتی گھرانوں اور صنعت کے 100 سے زیادہ نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More