12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی سربراہی میں قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کی گورننگ کونسل کی تیسری میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی ؍ وزیرخزانہ جناب ارون جیٹلی کی سربراہی میں آج یہاں قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کےفنڈ(این آئی آئی ایف) کی گورننگ کونسل کی تیسری میٹنگ منعقد ہوئی، جہاں وزیر خزانہ نے این آئی آئی ایف کی اب تک کی کارکردگی اور کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے کے سیکٹر میں دوسری چیزوں کےعلاوہ غیر ملکی خودمختاردولت فنڈسےسرمایہ کاری کوراغب کرنا ہے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ:

• سڑکوں، بندرگاہوں، ہوابازی اور بجلی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کےساتھ مضبوط سرمایہ کاری کے معاملات زیر غورہیں۔

• این آئی آئی ایف تیسرے فریق کے بندوبست والےفنڈ میں سرمایہ کاری پرغورکر رہی ہے، جس میں صاف ستھری توانائی پر توجہ دی گئی ہےاور قابل استطاعت مکان اور اوسط سائزکے بنیادی ڈھانچے کی کمپنیوں پر توجہ دی گئی ہے۔

گورننگ کونسل نے ہندوستان میں ایک بڑے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کیلئےاین آئی آئی ایف کیلئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ ملک میں مختلف بنیادی ڈھانچے کےسیکٹروں میں غیر ملکی طویل مدتی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔

فنڈ اکٹھا کرنےکےمعاملےکاجہاں تک تعلق ہے، اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ :

• وزارت خزانہ حکومت ہند کے اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری اورسرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے فنڈ لمیٹیڈ کےدرمیان اہم شراکت داری سمجھوتے پر دستخط کئےگئے۔اس سمجھوتے پر عمل آوری کی گئی ہے تاکہ حکومت ہند کےذریعےآئی این آر 20000کروڑکے عہدکو قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کےلئے فنڈ کو باضابطہ بنایاجا سکے۔

• حکومت ہند کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کے بعد اس سمجھوتے کےبعد بہت سے بین الاقوامی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کےساتھ فنڈاکٹھاکرنےکی کوششوں پرتیزی سے پیش رفت جاری ہے۔

• برطانیہ کے ڈی ایف آئی ڈی کی تکنیکی امداد سےاین آئی آئی ایف گورننگ اسٹرکچرڈھانچہ تیار کیاگیا ہے، جس پر مزیدغوروخوض کیا گیا ہے اور امریکی وزارت خزانہ کےساتھ مفاہمت نامے کےتحت اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے عالمی پروجیکٹ سینٹر کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔

این آئی آئی ایف کے آپریشن اسٹیٹس کا جہاں تک تعلق ہے، یہ مطلع کیاگیا ہے کہ:

• سی ای او، قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے فنڈ لمیٹیڈ سمیت 12افراد کی ایک ٹیم اس وقت اس کام میں لگی ہے۔ایک عالمی تحقیقی عمل کےذریعے اعلیٰ معیار کے اسٹاف کی مزید بھرتیاں جاری ہیں۔ ماہر اسٹاف کی بھرتی کیلئے اشتہارات اورہائرنگ کی کوششوں کیلئے زبردست بین الاقوامی ردعمل حاصل ہوا ہے۔

• این آئی آئی ایف کا دہلی میں مستقل آفس کا قیام مکمل ہےاور ممبئی میں اس کے ہیڈآفس کے قیام کیلئے اس وقت تجدید کاری کا عمل جاری ہے۔

اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری سبھاش چند ر گرگ مالی خدمات کے محکمے کی سکریٹر ی محترمہ انجولی چھِب دُگل، گورننگ کونسل کےارکان، ٹی وی موہن داس پائی، ہمییدرا کوٹھاری کےعلاوہ دیگر سینئرافسران مذکورہ میٹنگ میں موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More