11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لوگوں کے تئیں جوابدہ ہونے کے لئے انکم ٹیکس محکمہ کی تعریف کی، سی بی ڈی ٹی نے منایا 160 واں انکم ٹیکس دن

Urdu News

براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ سی بی ڈی ٹی اور ملک بھر میں واقع اس کے سبھی فیلڈ دفاتر نے آج انکم ٹیکس کی 160 ویں سالگرہ منائی۔

160ویں انکم ٹیکس دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے ٹیکس دہندہ کے لئے موافق شفاف ٹیکس انتظام تیار کرنے اور رضاکارانہ تعمیل کی سہولت دینے کی سمت میں انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ لگاتار کی جارہی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ صرف ریونیو جمع کرنے والا ادارہ نہیں ہےبلکہ انہیں خود کو شہریوں پر توجہ زیادہ مرکوز کرنے والے ادارے کی شکل میں بدلا ہے۔ انہوں نے ایک نیا آسان ٹیکس نظام کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں سبھی کے ساتھ ہی گھریلو مختلف کمپنیوں کے لئے رعایتی شرحوں پر ٹیکس کی ادائیگی کی پیش کش سمیت کئی سدھاروں کا ذکر کیا، جس سے آتم نربھر بھارت کا راستہ سامنے نظر آئے گا۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے مطابق بھی ہے۔

وزیر خزانہ نے اِس عالمی وبا کے دور میں مختلف تعمیل ضرورتوں میں چھوٹ کے ذریعہ ٹیکس دہندگان کی ضرورتوں پر زیادہ  جواب دہ ہونے اور ٹیکس دہندگان کی لکویڈٹی سے متعلق تشویش کو دور کرنے کی تعریف کی۔  محترمہ سیتا رمن نے بھروسہ ظاہر کیا کہ محکمہ نہ صرف ملک کی ترقی میں اہم رول نبھاتا رہے گا، بلکہ لگاتار سدھار اور پیشہ واریت کے نئے معیارات قائم کرنے کی سمت میں کوششیں بھی کرتا رہے گا۔

خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے اپنے پیغام میں ٹیکس دہندگان کو مؤثر خدمات فراہم کرانے کی سمت میں کی گئی کوششوں کی انکم ٹیکس محکموں کی تعریف کی، جس سےمختلف محکمہ کی عمل آوری سے جڑے تعمیل آسان ہوگئی ہے۔  جناب ٹھاکر نے ای گورننس کی فروغ کی سمت انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ویواد سے وشواس قانون لاکر مقدمہ بازی میں کمی لانے کے لئے تنازع کا حل فراہم کرانے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

جناب ٹھاکر نے کووڈ-19 عالمی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے میں طریقہ کار کی ضرورتوں  میں چھوٹ دینے اور لکویڈیٹی کی تشویشات کو دور کرنے کی سمت میں تیزی سے قدم اٹھانے جانےکی تعریف کی، ساتھ ہی عالمی وبا کے دوران بحران میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے محکمہ جاتی افسروں  کے ذریعہ ذاتی طور سے ، ساتھ ہی ٹیم کی سطح پر کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ جناب ٹھاکر نے امید ظاہر کی کہ انکم ٹیکس محکمہ ٹیکس انتظامیہ کو زیادہ جوابدہ بنانے کے ساتھ ہی ٹیکس سیشن کو زیادہ آسان بنانے کے لئے کام کرتا رہے گا۔

خزانہ کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ٹیکس محکمہ کو انفورسمنٹ اور سروس کے درمیان ایک مثبت توازن قائم کرنا ہوتا ہے۔  انہوں نے  انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے اپنے عمل میں شفافیت لانے کے لئے اس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی تسلیم کیا اور نئے اقدامات کے طور پر امتیازی اختیارات سے غیر ضروری استعمال کی گنجائش کو ختم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ آنے والے مہینوں میں اپنے ٹیکس دہندہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔

سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب پی سی موڈی نے آئیکر پریوار اور ان کے کنبوں کے ممبروں کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے ان کےسرکاری فرائض انجام دینے کے دوران پیدا ہونے والے چیلنجوں سے ابھرنے کے لئے ان کی تعریف کی۔  ساتھ ہی عالمی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے بیچ اپنے فرض نبھائے جانے اور ضرورت مند لوگوں کی طبی دیکھ بھال کے ساتھ ہی نفسیاتی تعاون دینے کے لئے کووڈ ٹیم کے قیام کی بھی تعریف کی۔انکم ٹیکس کنبے کے سربراہ کی شکل میں انہوں نے ٹیکس دہندگان کے لئے تعمیل تجربے میں سدھار اور شفافیت بنانے کے عزم کو دوہرایا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More