16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر خزانہ نے مالی استحکام اور ترقیات کونسل ( ایف ایس ڈی سی ) کی 21 ویں میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دلّی ، مالی استحکام اور ترقیات کونسل ( ایف ایس ڈی سی ) کی 21 ویں میٹنگ آج یہاں خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر محترمہ سیتا رمن کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔

          اس میٹنگ میں ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے گورنر جناب شکتی کانت داس  ، اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب  اتانو چکرابورتی   ، کمپنی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو کمار ، خزانہ سکریٹری اور مالی خدمات کے محکمے کے سکریٹری انجیتی سری نواس  ،  کمپنی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے بھوشن پانڈے ، مالیہ سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کے سکریٹری  ڈاکٹر کرشنا مورتی وی سبرا منین   ، وزارت خزانہ کے اقتصادی مشیر  اعلیٰ جناب اجے تیاگی ، تمسکات اور ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے چیئر مین جناب سبھاش چندر کھونٹیا  ، انشورنس ریگولیٹری  اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین  ڈاکٹر ایم ایس ساہو  ،  انسول وینسی اینڈ بینک رَپسی بورڈ آف انڈیا کے چیئر پرسن جناب روی متل  ، مالی خدمات  کے محکمے کے خصوصی سکریٹری اور سربراہ  ، پنشن فنڈ ریگو لیٹری  اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر اور حکومتِ ہند اور مالی شعبے کے ریگو لیٹروں سمیت دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔

          کونسل نے  رواں عالمی اور گھریلو   مجموعی اقتصادی صورت حال اور مالی استحکام نیز  نازک پہلوؤں کا جائزہ لیا ، جس میں  منجملہ دیگر امور کے این بی ایف سی اور  کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے متعلق معاملات بھی شامل تھے ۔

          کونسل نے  ایف ایس ڈی سی کی جانب سے  اس سے قبل لئے گئے فیصلے کے سلسلے میں   اراکین کے ذریعے  کئے گئے اقدامات پر نظر ثانی کی اور  قراردادی فریم ورک کو مزید مستحکم بنانے کے لئے داخل کی گئی تجاویز پر  تبادلۂ خیالات کئے نیز   مالی شعبے کی سائبر سلامتی  کے لئے درکار فریم ورک پر بھی گفت و شنید ہوئی ۔

          کونسل نے آر بی آئی کے گورنر  کی صدارت میں  تشکیل کردہ ایف ایس ڈی سی ذیلی کمیٹی کی سرگرمیوں  کا بھی تجزیہ کیا  اور ساتھ ہی ساتھ مالی شعبے میں مختلف النوع ریگو لیٹروں کے ذریعے کی گئی پہل قدمیوں کا بھی جائزہ لیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More