16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے 13ویں یوم تاسیس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ ،کل یہاں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ا یم اے) کے 13ویں یوم تاسیس کا افتتاح کریں گے۔ اس سال یوم تاسیس کا موضوع اسکولی سلامتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے، فروری 2016 میں، اسکول سلامتی پالیسی کے سلسلے میں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ رہنما خطوط جاری کیے تھے، جس کا مقصد یہ تھا کہ پورے ملک میں، اسکولوں میں خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مستحکم بنایاجائے۔ اسکول کسی بھی کمیونٹی کے ڈھانچے میں، لائف لائن کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی سلامتی مؤثر درس وتدریس کے لئے بھی از حد اہم ہے ۔ گزشتہ برسوں کے دوران، دسیوں ہزار بچے پوری دنیا میں بری طرح سے صرف اس لئے متاثر ہوئے ہیں کہ ان کے اسکول محفوظ نہیں تھے لہٰذا یہ امر لازمی ہوجاتا ہے کہ بچوں کیلئے ایک محفوظ ماحول فراہم کرایا جائے ۔ اپنے گھروں سے اسکول آنے تک، اور واپس گھر پہنچنے تک ،انہیں پوری طرح سے تحفظ فراہم کرایاجائے۔

تمام شراکت دار ،اسکول سلامتی پالیسی کو ،ملک بھر میں ،نافذ کرنے کے سلسلے میں ،پیش نظر لائحہ عمل ، ان کے اپنے کردار اور کلیدی چنوتیوں پر گفت وشنید کریں گے۔ ریاستیں اپنے تجربات ،اسکول سلامتی اقدامات کی اپنی کوششوں کے ذریعے حاصل کیے گئےا سباق اور تجربوں اور بہترین طریقہ ہائے کار کی شکل میں پیش کریں گی۔

کشتی سلامتی اور ثقافتی ورثے کے مقامات اور احاطوں کے سلسلے میں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ رہنما خطوط ،نیز 2015 میں چنئی میں آئے سیلاب کے سلسلے میں، ایک مطالعہ رپورٹ ،کا اجراء بھی ،عمل میں آئے گا۔

این ڈی ایم اے اراکین اور افسران ، انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے سینئر افسران ، قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ، مرکزی حکومت، ریاستی حکومت کی وزارتیں اور محکمے ، میونسپل کمشنر حضرات، ضلع کلکٹر ، این جی اوز ادارے اور این ڈی ایم اے کے سابق اراکین اور مشاورتی کمیٹیوں کے اراکین اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ تعلیمی تحقیق اور تربیت کی قومی کونسل (این سی ای آرٹی )کے نمائندگان ، تکنیکی ادارے ، تعلیمی ادارے مثلاً کیندر ودیالیہ سنگٹھن اور نوودے ودیالیہ سمیتی ، ضلعی تعلیمی افسران ، اسکول کے پرنسپل ، اساتذہ اور اسکولی بچے بھی موجود رہیں گے۔

اس تقریب میں جن موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا ،ان کے ذریعے ، عام بیداری میں اضافہ ہوگا ،اور اس امر کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ اسکول سیفٹی رہنما خطوط کا بہتر نفاذ عمل میں آسکے۔ داخلی اُمور کے وزیر مملکت ،جناب کرن رجیجو ،سہ پہر کے وقت اختتامی خطبہ دیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More