17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ نے لداخ خطے کے لئے منفی 30 ڈگری سیلسئیس تک کی شدیدسردی کے لئے سازگار ، ونٹر گریڈ ڈیزل کا آغاز کیا

Urdu News

نئی  دہلی: مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے  ایک تقریب کی صدارت کی ۔ یہ تقریب  لداخ کے  بالائی خطوں  کے لئے  ،  انڈین آئل کارپوریشن  ( انڈین آئل کے تیار کردہ ) خصوصی  ونٹر گریڈ ڈیزل  کے آغاز کے لئے منعقد کی گئی تھی۔  یہ اجرا  ویڈیو رابطے کے ذریعہ  کیا گیا تھا۔ پٹرولیم  اورقدرتی گیس   اور اسٹیل  کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور لداخ کے ممبر پارلیمنٹ جناب جام یانگ  سیرنگ   نامگیال    بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001ZK97.jpg

لداخ  ،کرگل ،غازہ  اور کیلونگ   جیسے  بالائی سیکٹروں میں  ، اُس  موسم میں   موٹر گاڑی والوں  کو  ان کی گاڑیوں   میں  ڈیزل منجمد ہو جانے کی  مشکل پیش  آتی ہے، جب درجہ حرارت   منفی  30  ڈگری تک نیچے آجاتا ہے ۔ انڈین آئل نے  خصوصی   ونٹر گریڈ  ڈیزل  کی شروعات کرکے اس پریشانی کا ایک اختراعی حل پیش کیا ہے ۔ یہ ڈیزل  منفی  33 سیلسئس ڈگری  تک  منجمد  نہیں  ہوتا ۔

     اس موقع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے لداخ  کے  لوگوں کو  اس بات پر مبارکباد دی  کہ ان کا ،  اس علاقے کو  مرکز کے زیر انتظام علاقے  کا درجہ  دینے کا طویل عرصے سے جاری مطالبہ پورا ہوگیا ہے ۔اس نئے درجے سے  خطے کی مجموعی ترقی کی رفتار میں  اضافہ ہوگا اور یہاں کے لوگوں  میں اتنی خوشحالی آجائے گی جتنی کے بھارت کے دیگر علاقوں میں  ہے ۔

     مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت کی حکومت نے   لداخ کے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے بہت سے  ترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے ہیں ۔ یہ ترقیاتی پروجیکٹ  ،  بجلی ،شمسی توانائی ،تعلیم  اور سیاحت کے شعبوں میں شروع  کئے گئے ہیں، جن کی لاگت  50 ہزار کروڑروپے ہے ۔  انہوں  نے مزید بتایا کہ خطے  کی  خصوصی  ترقیاتی  ضرورتوں  کے  پیش  نظر  بھارتی حکومت  نے  یہ  سہولت فراہم کی ہے کہ لداخ  کے مرکز کے زیر انتظا م علاقے کے لئے   بجٹ کی تخصیص    ،  کسی  محدود وقت کے لئے نہیں  ہوگی تاکہ  مقامی انتظامیہ  اپنی  ترقیاتی ضرورتوں   کے مطابق ان رقوم کا  پورا پورا استعمال کرسکے ۔وزیر داخلہ نے  لداخ  کے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں کو  یقین دلایا کہ  وہ   عزت مآب  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت   میں خطے کی تیز رفتار ترقی اور فروغ  دیکھیں  گے ۔

     انڈین آئل کی  صارفین کو مدنظر رکھنے کے  طریق کا ر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ  لداخ  خطے کے عوام کے لئے آج  کا دن  اہم ہے کیونکہ اب انہیں   خصوصی  ونٹر گریڈ  ڈیزل  کی بلارکاوٹ سپلائی ملے گی ،جس سے  شدید سردی کے مہینوں  کے دو ران  ٹرانسپورٹیشن اور نقل وحرکت کے لئے مقامی لوگوں  کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔  اس سے  خطے  کی مقامی معیشت  اور سیاحت  کو مزید آسان بنانے میں  بھی  مدد ملے گی۔ جناب پردھان نے   خصوصی ونٹر گریڈ ڈیزل کے آغا زاور  لداخ  خطے کے لئے  زندگی کو آسان  بنانے  پر وزیر داخلہ کے تئیں  تشکر کا اظہار  کیا ۔

     جناب پردھان نے  ایک بار پھر یقین دلایا کہ لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں  عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی   کی  دانشورانہ قیادت   اور وزیر داخلہ  جناب امت  شاہ کے ،  عوام  پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے   فلاحی اقدامات   سے  مجموعی طور پر ترقی ہوگی ۔

     وزیر داخلہ اور پٹرولیم کے وزیر  نے  انڈین آئل ٹیم کا  شکریہ  اد ا کیا  کہ  ان کے ذریعہ نکالے گئے طریق کار   ملک کے مختلف  علاقوں  میں    صارفین کی  توانائی کی ضرورتیں  پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More