21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں اور آئی ایم اے کے سینئر نمائندگان سے گفت و شنید کی اور انہیں کووڈ-19 کے خلاف نبردآزمائی کے دوران مکمل سلامتی کی یقین دہانی کرائی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دلی میں  منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ڈاکٹر وں اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے سینئر نمائندگان سے گفت و شنید کی۔

وزیر داخلہ نے عام طور پر  اور کورونا وائرس سےبطور خاص نمٹنے کے عمل میں  ڈاکٹروں کے کردار کی ستائش کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر حضرات اس جنگ میں پوری لگن کے ساتھ مصروف عمل رہیں گے، جیسا کہ انہوں نے اب تک کیا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 جیسے مہلک امراض سے عوام الناس کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈاکٹر حضرات کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کو سلام کیا۔

کورونا وائرسے نبردآزمائی کے عمل میں طبی برادری کو سلامتی کے سلسلےمیں لاحق تمام تر تشویشات کا ازالہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مودی حکومت ان کی عافیت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ہر گز کسی  فروگزاشت سے کام نہیں لے گی۔

جناب شاہ نے صحتی پیشہ وران پر ہوئے حالیہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وزیراعظم تمام تر معاملات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور انہیں ڈاکٹر حضرات کی تشویشات کا مکمل ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ  مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنی تجویز سے روگرادنی کرتے ہوئے ایک دن کا  بھی علامتی احتجاج  نہ کریں، کیونکہ یہ قومی اور عالمی مفاد کے برعکس ہوگا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ظاہر کئے جانے والے اعلیٰ سطحی فوری ردعمل ، نیزداخلہ اور  صحت  کے وزراء کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی کے پیش نظر ، آئی ایم اے نے،  کووڈ -19 کے خلاف نبردآزمائی کے عمل کو  بلا کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کی غرض سے،  اپنی جانب سے کئے جانے والے مجوزہ علامتی  احتجاج کی تجویز واپس لے لی ہے۔

اس موقع پر صحت سکریٹری، داخلہ سکریٹری، سینئر ڈاکٹر حضرات اور نمائندہ  نیتی آیوگ موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More