18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ کی قیادت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے قدرتی آفات سے متاثرہ ریاستوں کو 7214.03کروڑ روپے کی مرکزی امداد کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر جناب راجناتھ سنگھ کی صدارت والی اعلیٰ  سطحی کمیٹی  نے قومی  قدرتی آفات  رسپانس فنڈ(این ڈی آر ایف)سے 6ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقہ کو 7214.03کروڑ روپے کے مرکزی امداد کو منظوری دے دی ہے۔ اس میں سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے متاثرہ  ریاست ہماچل پردیش کے لئے 317.44کروڑ روپے، سیلاب سے متاثرہ اترپردیش کے لئے 191.73 کروڑ روپے، خشک سالی سے متاثرہ آندھر پردیش کے لئے 900.40کروڑ روپے ، خشک سالی سے متاثرہ گجرات کے لئے 127.60 کروڑ روپے، خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کے لئے 949.49 کروڑ روپے ،خشک سالی سے متاثرہ مہاراشٹر کے لئے 4714.28کروڑ روپے اور سمندری طوفان سے متاثرہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کے لئے 13.09کروڑ روپے شامل ہیں۔

خریف سیزن 19-2018ء کے دوران سیلاب ، مٹی کے تودے کھسکنے، بادل پھٹنے اور سمندری طوفان گاجانیز خشک سالی سے متاثرہ 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقہ کے لئے اضافی مرکزی امداد کے موضوع پر غور کرنے کے لئے آج یہاں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ جناب پیوئش گوئل ، وزیر زراعت جناب رادھا موہن سنگھ اور وزارت داخلہ ، خزانہ ، زراعت اور نیتی آیوگ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More