17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے امریکہ کے اپنے دورے کے دوران بحری فضائی اسٹیشن اوشیانہ اور بحری اسٹیشن نورفوک کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے بحری فضائی اسٹیشن( این اے ایس) اوشیانہ اور بحری اسٹیشن نور فوک کا دورہ کیا۔ انہو  ں نے یہ دورہ امریکہ کے اپنے دورے کے دوران کیا کہ یہ دورہ انہوں نے 17 دسمبر 2019 کو کیا ۔ اس دورے سے امریکہ۔ بھارت دفاعی شراکت داروں کی گہرائی اور دونوں ملکوں کی بحریاؤں کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

این اے ایس اوشیانہ کے دورے کے دوران وزیر دفاع نے  بوٹنگ موبائل فلائٹ سمو لیٹر، اسٹیٹک ڈسپلے اور ایف/ اے۔ 18 ای پرواز کی کارکردگی دیکھی۔ بھارتی وفد نے نمٹیز درجے کے ہوائی جہاز بردار یو ایس ایس ڈوائٹ ڈی ایسین ہاور( سی وی این انتہر) کابھی معائنہ کیا۔ جو بحری اسٹیشن نورفوک پر واقع ہے۔

 جناب راجناتھ سنگھ کے ہمراہ امریکہ میں بھارت کے سفیر جناب ہرش وردھن شرنگلا، دفاع کے سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار،  حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران اور سرگرم ڈیوٹی پر فائض فوجی افسران بھی تھے۔

 ڈاکٹر جیمس انڈرسن جو پالیسی سے متعلق دفاع کے ڈپٹی انڈر سیکریٹری کے فرائض بحری فضائیہ ایٹلائنٹک کے کمانڈر ائر ایڈ مرل رائے کپلے/ بین الاقوامی پروگرام کے ڈپٹی اسسٹینٹ سیکریٹری ائر ایڈ مرل فرانسیس مورلے اور این اے ایس اوشیانہ کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن جان ہیوٹ نے بھارتی وفد کو مبارک باد دی۔

 وزیر دفاع نے کہا کہ ان کے دورے سے بھارت اور امریکہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان تعلقات میں مستقبل قریب میں اور بھی زیادہ استحکام پیدا ہوگا۔

امریکی افسران نے کہا کہ انہیں جناب راجناتھ سنگھ ایسین ہاور پر موجود بھارتی وفد کی میزبانی کے فرائض انجام دے کر، شرف محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے دوران سے دونوں ملکوں کے درمیان شراکتداروں کو فروغ حاصل ہوگا۔

 بھارت اور امریکہ فوجی مشقوں، دفاعی تجارت اور سرکاری دوروں اور ایک دوسرے کو اپنے تجربات اور معلومات سے واقف کرا کر دفاعی تعاون دینا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس میں دنیا کے سب سے بڑے امریکی بحری ٹھکانا بھی شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More