وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 17 اگست 2021 کو نئی دہلی میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کو منانے کے لئے ہمالییئن ماونٹنریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایم آئی) ، دارجلنگ کے ذریعہ منعقد کی گئی ایک کلائمب -اے- تھان کا استقبال کیا ۔ یہ کلائمب- اے تھان 20 سے 25 اپریل 2021، کو سکم ہمالیات کی چار چھوٹی چوٹیوں پر منعقد کی گئی۔یہ کلائمب -اے- تھان گروپ کیپٹن جے کشن کی قیادت میں125 کوہ پیما کی ٹیم کے ذریعہ ماونٹ رے ناک ، ماونٹ فرے، ماونٹ بی سی رائے اور ماونٹ پالنگ پر منعقد کی گئی ۔
7500 مربع فٹ اور 75 کلوگرام وزنی قومی پرچم سطح سمندر سے 16500 فٹ کی بلندی پر ماونٹ ریناک کی چوٹی پر لہرایا گیا ۔جس چوٹی پر قومی پرچم لہرایا گیا اس کا نام سکم کے پہلے مجاہد آزادی ، ترلوچن پوکھریل جنہیں پیار سے گاندھی پوکھریل کے نام سے جان جاتا ہے، کے نام پر رکھا گیا۔اس مہم کو ایشیا بک آف ریکارڈ اور انڈیا بک آف ریکارڈ میں کسی پہاڑ کی چوٹی پر لہرائے گئے سب سے بڑے بھارتی پرچم کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ ٹیم نے ایچ ایم آئی، دارجلنگ میں مسلسل 75 گھنٹے کا سوریہ نمسکار 2.51 لاکھ بار کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے انوکھی پہل کے لئے ایچ ایم آئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں میں مہم جوئی کے توسط سے حب الوطنی کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کی اور ٹیم کے لئے شرکت کے سرٹیفکیٹ جاری کئے۔
گروپ کیپٹن جے کشن نے وزیردفاع کو بھارتی پرچم کی ایک نقل پیش کی۔دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قومی پرچم کی ملک کے مختلف مقامات پر نمائش کا منصوبہ ہے۔ جن میں 31 اکتوبر 2021 کو گجرات میں اسٹیچو آف یونیٹی ، 16 دسمبر 2021 کو سورنم وجے دیوس کے موقع پر نئی دہلی میں نیشنل وار میموریئل / ساوتھ بلاک ،15 اگست 2022 کو سری نگر کے لال چوک ، 23 مارچ 2022 کو انڈومان ونیکوبار جزائر اور کنیا کماری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم کا جنوری 2022 میں قطب جنوبی کی سب سے اونچی چوٹی پر بھارتی پرچم کی نمائش کا منصوبہ ہے۔