16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بیٹل کیژولٹی کے لیے مالی تعاون میں چار گنا اضافہ کرتے ہوئے اسے دو لاکھ روپے سے آٹھ لاکھ روپے کرنے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بیٹل کیژولٹی (بی سی) کے سبھی زمروں کے  لیے کنبوں کی مالی تعاون میں اضافہ کرتے ہوئے اسے دو لاکھ روپے سے بڑھا کر آٹھ لاکھ روپے کرنے کی  اصولی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم آرمی بیٹل کیژولٹیز ویلفیئر فنڈ (اے بی سی ڈبلیو ایف) کے تحت دی جائے گی۔

اس سے پہلے، بیٹل کیژولٹی میں 60 فیصد یا اس سے زیادہ معذوری کے لیے 2 لاکھ روپے اور 60 فیصد سے کم معذوری کے لیے  ایک لاکھ روپے کے مالی تعادن  کا التزام تھا۔ یہ  لبرالائزڈ فیملی پنشن، آرمی گروپ انشورنس، آرمی ویلفیئر فنڈ اور  امدادی رقم سے حاصل ہونے والے  مالی تعان کے علاوہ تھا۔

فروری 2016 میں، سیاچین میں برف کے تودے کھسکنے کے ایک حادثہ جس میں 10 جوانوں کے برف میں دب جانے کے بعد بیٹل کیژولٹی کے تحت ان کے خاندانوں کو بڑی تعداد میں لوگوں کے ذریعہ مالی تعاون دیئے جانے کی پیشکش کے بعد، وزارت دفاع نے سابق فوجیوں  کی بہبود کے محکمے (ای ایس ڈبلیو) کے تحت اے بی سی ڈبلیو ایف تشکیل دی تھی۔ اے بی سی ڈبلیو ایف جولائی 2017 میں تشکیل  دیا گیا تھا اور اسے اپریل 2016 میں سابقہ طرز پر نافذ کیا گیا۔

اس فنڈ کا قیام چیریٹیبل ایڈوانسمنٹ ایکٹ، 1890 کے تحت کیا گیا تھا۔ اس کے تحت لوگوں کے ذریعہ رقومات جمع کرنے کے لیے نئی دلی میں سنڈیکیٹ بینک کی ساؤتھ بلاک برانچ میں 90552010165915 نمبر سے ایک بینک کھاتہ کھولا گیا تھا۔

یہ فنڈ بیٹل کیژولٹی کے تحت بچوں اور کنبوں کو ملنے والی اضافی امدادی رقم کے لیے مختلف موجودہ فلاحی منصوبوں  سے الگ ہے۔

مذکورہ تعان کے علاوہ، مختلف رینکوں کے لیے 25 لاکھ روپے سے 45 لاکھ روپے تک کی رقم سمیت  آرمی گروپ انشورنس کے لیے 40 لاکھ روپے سے 75 لاکھ روپے تک کا مالی امداد(مرکزی)پہلے سے موجود ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزارت کے ذریعہ اموات سے منسلک انشورنس پالیسیوں ، ڈی ایل آئی سی ایس (جے سی او / او آر ایس) کے تحت 60000 روپے؛ آرمی وائفس ویلفیئر ایسوسی ایشن (ڈبلیو ڈبلیو اے) کے تحت 15000 روپے؛ بچوں کے لیے ٹیوشن فیس کی مکمل  ادائیگی؛ بیٹل کیژولٹی اور فزیکل کیژولٹی (فیٹل) کے تحت ریلوے ٹکٹ پر 70 فیصد تک کی رعایت، بیٹیوں کی شادی، بیواؤں کی دوبارہ شادی، اور یتیم بیٹوں کی شادی کے لیے امداد فراہم کرنا  فوری اور طویل مدتی تعاون میں سے ہیں۔

اس سے پہلے ، جناب راج ناتھ سنگھ جب وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کے کنبوں کے تعاون کے لیے ‘بھارت کے ویر فنڈ’ کا آغاز کیا تھا۔ یہ فنڈ بہت کم عرصے میں مقبول ہو گیا اور سب کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More