Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے جاپان کےوزیر دفاع جناب تاکیشی اِوایا کے ہمراہ جاپان-ہند دفاعی وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج ٹوکیو میں جاپان کے وزیر دفاع جناب تاکیشی اوایا کےہمراہ  جاپان-ہند دفاعی وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ اس میٹنگ کے دوران دونوںملکوں کے درمیان موجودہ امداد باہمی کےدوطرفہ رشتوں کو مزید مستحکم کرنے اور خطے میں   امن و سلامتی کو حاصل کرنے کیلئے نئے اقدامات کرنے سمیت باہمی مفادات کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ کے دوران ہند-بحرالکاہل وژن سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس میں  جنوب-مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان )کی مرکزیت کے ساتھ اصول پر مبنی آرڈر اور سبھی کی شمولیت اور سلامتی کے لئے ہندوستان کی ترجیح کے بارے میں بھی اظہار کیاگیا۔  علاوہ ازیں علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کو حاصل کرنے کیلئے ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیاگیا۔ مزید برآں، دونوں وزراء نے علاقائی سلامتی کے ابھرتے ہوئے منظرنامے پر آزادی کے ساتھ  بلاتکلف گفتگو کی۔

وزیر دفاع نے آئین ہند کی دفعہ 370 کی منسوخی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت اورپاکستا ن کی جانب سے ہونے والی سرحد پار کی دہشت گردی دونوں  ساتھ-ساتھ نہیں چل سکتےہیں ۔ انہوں نے جاپان کی کمپنیوں اور دیگر شراکت داروں کو2 سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی دفاعی نمائش 2020 میں شرکت کرنے کے لئے مدعو کیا۔ اس دفاعی نمائش 2020 کا انعقاد لکھنؤ میں  کیا جائے گا۔

بعدازاں، جناب راج ناتھ سنگھ نے جاپان کے وزیراعظم جناب شنزوآبے سےملاقات کی۔ جناب سنگھ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزوآبے کے درمیان  غیر معمولی دوستانہ مراسم کی تعریف کی۔ جناب سنگھ  نے جاپان کے وزیراعظم کو دفاعی وزارتی میٹنگ کے دوران تبادلۂ خیالات کئے گئے امور کے بارے میں جانکاری دی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے جاپان کے وزیراعظم کو بتایا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوت حصہ ہے اوردفعہ 3700 کی منسوخی سے  جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کا فائدہ ہی  ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا جموں و کشمیر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دفاعی وزارتی میٹنگ کے دوران عام تاثر یہ تھا کہ دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی سے متعلق دونوں ملکوں کے باہمی اشتراک و تعاون کو مزید مستحکم کیاجائے۔جاپان کے وزیراعظم نے  وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ وہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کو ان کی جانب سے نیک خواہشات پیش کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ   اس مہینے کے آخر میں نیویارک میں یو این جی اے کی میٹنگ سے الگ وزیراعظم نریندر مودی سےیقیناً ان کی ملاقات ہوگی۔

اس سے پہلے، جناب راج ناتھ سنگھ نے ٹوکیو میں آئیچی گایا کے مقام پر جاپانی خوددفاعی افواج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جاپان کی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرس میں گارڈآف آنر کا بھی معائنہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More