19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ’’ہنرہاٹ‘‘ کا باضابطہ افتتاح کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ جی نے آج نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں26ویں ’’ہنرہاٹ‘‘ کا  باضابطہ افتتاح کیا جس میں پورے ملک سےفنکار اور دستکار شرکت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا کی ممبر پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی نے  مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس ’’ہنرہاٹ‘‘ میں شرکت کی۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری جناب پی کے داس، دیگر سینئر اہلکار اور معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کےہرایک علاقے میں حیرت انگیز صلاحیت اور مہارت موجود ہے، ’’ہنرہاٹ‘‘ کے فنکار نہ صرف یہ کہ فن اور دستکاری کے ’’استاد‘‘ ہیں بلکہ وہ قسمت کے بھی ’’استاد‘‘ ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ جی نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مودی حکومت ملک کے دیسی کاریگروں اور دستکاروں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ’’ہنرہاٹ‘‘ پورے ملک کے فنکاروں اور کاریگروں کو ایک جگہ جمع کردیتے ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ جی نے کہا  کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ ہمارے روایتی فن اور دستکاری کی خوبصورت نمائش کا موقع فراہم کرتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ ہماری ’’کلچرل پچی کاری‘‘ کو اجاگر کرتے ہیں۔ ’’ہنرہاٹ‘‘ کاریگروں اور فنکاروں کے روایتی ترکے کو گرانٹ کی شکل دے رہے ہیں۔ ’’ہنرہاٹ‘‘، ’’آتم نربھربھارت‘‘ کے تئیں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ جی نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ نے وبائی بیماری کورونا کو ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے لیے ایک موقع میں تبدیل کردیا ہے۔ کاریگروں اور  فنکاروں نے اپنی دیسی مصنوعات کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا جنھیں  ’’ہنرہاٹ‘‘ کے ذریعے مارکیٹنگ کے مواقع فراہم کئے گئے۔

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت ’’ووکل فار لوکل‘‘ کے موضوع پر 26ویں ’’ہنرہاٹ‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے جو 20 فروری سے یکم مارچ 2021 تک چلے گا۔

اکتیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ فنکار اور دستکار نئی دہلی کے ’’ہنرہاٹ‘‘ میں شرکت کر رہے ہیں۔ آندھراپردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ کے فنکار اور دستکار جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ’’ہنرہاٹ‘‘ میں اپنی  ہاتھ کی بنی ہوئی خوبصورت دیسی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے شرکت کر  رہے ہیں۔

دیسی طور پر ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات مثلاً جڑاؤ کا کام، خشک پھول، پٹن کی کین، پیتل کی مصنوعات، لکڑی اور مٹی کے کھلونے، ازرق بلاک پرنٹ، بلیو آرٹ کے مٹی کے برتن،پشمینہ شالیں، کھادی کی مصنوعات، بنارسی سلک، لکڑی کا فرنیچر، چکن کڑی کشیدہ کاری، چندیری سلک، لاک کی چوڑیاں، راجستھانی زیورات، پھلکاری، آئل پینٹنگ،  چمڑے کی مصنوعات،کھرجا کے برتن، تمل ناڈو اور کرناٹک کا صندل کی لکڑی کا سامان، مغربی بنگال کا  پٹسن کا سامان وغیرہ، ’’ہنرہاٹ‘‘ میں نمائش اور فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

’’ہنرہاٹ‘‘ کا دورہ کرنے والے ’’باورچی خانہ‘‘ سیکشن میں ملک کے مختلف حصوں کے روایتی مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047744.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IYY8.jpg

اس کے علاوہ نئی دہلی کے’’ہنرہاٹ‘‘ میں ملک کےمشہور فنکاروں کی طرف سے پیش کئے جانے والے مختلف کلچرل اور موسیقی پروگراموں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ مشہور فنکار اپنے پروگرام پیش کریں گے مثلاً جناب ونود راٹھور(21 فروری کو)، نظامی برادران (24 فروری کو)، جناب سدیش بھونسلے (26 فروری کو)، جناب کیلاش کھیر (27 فروری کو)، محترمہ شیبانی کشیپ (یکم مارچ کو) اپنے پروگرام پیش کریں گے۔ ان کے علاوہ دیگر فنکار بھی اپنے اپنے پروگرام سے ناظرین کو لطف اندوز کریں گے۔

اس موقع پر اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘، جو کہ پورے ملک کے فنکاروں اور دستکاروں کی دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کا ایک ’’مکمل پلیٹ فارم‘‘ہے ، اس نے اب تک  پانچ لاکھ سے زیادہ  فنکاروں، دستکاروں اور کاریگروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔75 ’’ہنرہاٹ‘‘ کے ذریعے ، جو ملک کی آزادی کا 75واں سال مکمل ہونے تک منعقد کئے جائیں گے، 7 لاکھ پچاس ہزار فنکار اور دستکاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع  فراہم کئے جائیں گے۔

جناب نقوی نے کہا کہ ’’ہنرہاٹ‘‘ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اور جی ای ایم پورٹل پر بھی دستیاب ہے، جہاں سے ملک اور بیرون ملک کے لوگ ڈیجیٹل/ آن لائن طریقے پر دیسی دستکاروں اور فنکاروں کی مصنوعات خرید سکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More