9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈیف ایکسپو – 2020 ویب سائٹ لانچ کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں 5 تا 8 فروری 2020 کو منعقد ہونے والے ڈیف ایکسپو (دفاعی نمائش) کے گیارہویں ایڈیشن کی ویب سائٹ آج یہاں دہلی میں لانچ کی۔ نمائش کاروں کو ویب سائٹ www.defexpo.gov.in آن لائن خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویب سائٹ ڈی پی ایس یو اور آرڈیننس فیکٹریوں کو پیداوار کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کراتی ہے۔

ویب سائٹ نمائش کاروں کو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ان کی ضرورتوں کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کرانے اور جگہ بک کرانے کی سہولت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن ادائیگی اور بزنس ٹو بزنس میٹنگوں کے لئے کانفرنس ہال اور دیگر مقامات کی بکنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ نمائش کار 31 اکتوبر 2019 سے پہلے ویب سائٹ پر جگہ بک کرکے شروعاتی چھوٹ کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ڈیف ایکسپو میں تجارت کے دنوں کے دوران 5 تا 7 فروری 2020 تک جانے کے لئے تاجر ویب سائٹ پر اپنے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ 8 فروری 2020 کو عام شہریوں کے لئے داخلہ مفت رہے گا۔ تاہم عام لوگوں کو اس کے لئے ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرانا ہوگا اور ان کے رجسٹرڈ ای میل پتے پر ای ٹکٹ بھیج دیئے جائیں گے۔ نمائش کار اور عام شہری ویب سائٹ پر ’’ہم سے رابطہ کریں‘‘ مینو کا استعمال کرکے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈیف ایکسپو 2020 کے کوریج کے لئے میڈیا اہلکار ویب سائٹ پر آن لائن اپنا اندراج کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More