Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور سنگا پور کے ہم منصب ڈاکٹر این جی اینگ ہین سنگاپور میں وزراء دفاع کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور سنگا پور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی  اینگ ہین نے آج سنگا پور میں سنگا پور اور ہندوستان کے وزراء دفاع کے درمیان چوتھے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی ۔ دونوں وزراء نے ہندوستان اور سنگا پور کے درمیان دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اطمینان اظہارکیا اور اس بات کا بھی عزم کیا کہ وہ ان مزید اقدامات کی حمایت کریں گے جس سے خطے کے استحکام کو فروغ ملے گا۔

دونوں وزراء نے بحری شعبے میں تعاون میں اضافہ کرنے کی ستائش کی۔انڈمان سمندر میں سنگا پور ، انڈیا، تھائی لینڈ  بحری مشقیں (سیٹ میکس)  ستمبر 2019 میں منعقد کی گئی تھی یہ پہلی فوجی مشقیں تھی۔یہ مشقیں مواصلات کی سمندری حدود کو کھلا رکھنے  کے لئے مل کر کام کرنے کے سلسلے میں ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری کو اجاگر کرتی ہیں اور تینوں ملکوں کے درمیان آپسی سرگرمی کو مستحکم کرتی ہیں۔بحری مشقوں میں حصہ لینے والے ملکوں کی بحریہ نے ہرسال ایسی مشقیں کرنے سے اتفاق کیا۔

سنگا پور کے وزیر دفاع نے ہندوستان میں سنگا پور کی مسلح افواج کو تربیت دینے کے لئے ہندوستان کی جانب سے مستقل تعاون دیئے جانے کے اقدام کی ستائش کی۔اس سال سنگا پور ایئر فورس اور انڈین ائیر فورس کی فوجی تربیت کی دسویں سالگرہ کی یاد میں  ان  مشقوں کو پہلی بار وسعت دی گئی۔ اس میں ایئر سی تربیت کو شامل کیا گیا ہے۔باہمی مشقوں کی پیچیدگی کی بڑھتی ہوئی نوعیت ،اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور ایک دوسرے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے لئے آپسی احترام کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

 جناب راجناتھ سنگھ نے علاقائی سیکوریٹی ڈھانچے یعنی آسیان ڈیفنس وزراء کی میٹنگ پلس اور اس کے کئی اقدامات میں ہندوستان کی مکمل  حمایت اور سرگرم شرکت کو دوہرایا۔ڈاکٹر این  جی ہینگ نے انسانی بنیاد پر امداد اور آفات ، راحت( ایچ اے ڈی آر) سے متعلق اے ڈی ایم ایم پلس ایکسپرٹ ورکنگ گروپ کی ہندوستان کی آئندہ مشترکہ  چیئرمین شپ کے لئے حمایت کااظہار کیا اور آسیان کے دیگر ملکوں کے ساتھ باہمی اور کثیر جہتی شکلوں میں ہندوستان کی گہری وابستگیوں کا خیر مقدم کیا۔اس سلسلے میں دونوں فریقوں نے دلچسپی کے اظہار کے اس لیٹر کے نتیجے کا بھی خیر مقدم کیا۔جس میں آپسی عہد کو دوہرایا گیا ہے تاکہ ایک دوسرے کو معلومات  فراہم کرنے اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں ایچ اے ڈی آر تعاون کو وسعت دینے کے امکان کاپتہ لگانا ہے۔

دونوں وزراء نے دفاعی ٹیکنالوجی کے اشتراک میں پیش رفت کی تعریف کی۔ دونوں دلچسپی کے اظہار کے ایک لیٹر کے تبادلے  کے گواہ بنے۔جس میں دونوں فریقوں نے مفاہمت کے عزم کو دوہرایا ہے۔تاکہ سنگا پور دفاعی ادارے کے لئے چاندی پور مربوط تجربہ گاہ کے استعمال کی راہ ہموار ہوسکے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے ہندوستان کی دفاعی ، ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر اسکیم کے تحت ایک مشترکہ ٹیسٹ سہولیات کے قیام کی بھی پیش کش کی۔ڈاکٹر ہین نے مشترکہ اشتراک کے لئے مواقع تلاش کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ دونوں وزراء نے منصوعی ذہانت جی او اسپیتئر ڈاٹا شیئرنگ اور سائبر سیکوریٹی کے شعبوں میں تعاون  کرنے کے امکانات کا پتہ لگانے سے بھی اتفاق کیا۔

ہندوستان اور سنگا پور کے درمیان دفاعی وزراء کے مذاکرات( ڈی ایم ڈی) 2015 میں شروع ہوئے تھے جب دونوں ملکوں نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے نظر ثانی شدہ دفاعی تعاون سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ اس کے بعد سے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان اور سنگا پور کی مسلح افواج کی تینوں سروسیز میں فوجی تعاون کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ ساتھ ہی  ساتھ کثیر جہتی وابستگیوں کے ذریعہ دفاعی ٹیکنالوجی  تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی تعاون  میں اضافہ ہوا ہے۔

  اس سے پہلے آج سنگا پور کے اپنے دورے کے آخر روز وزیردفاع نے کرنجی وار میموریل( جنگی یادگار)  کا دورہ بھی کیا اور ان فوجیوں خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنا فرض نبھاتے ہوئے جانوں کا  نذرانہ پیش کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More