9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا 21 کے منصوبوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں ایرو انڈیا 21 کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ وزارت دفاع کے محکمہ دفاع  نے وزیر کو آگاہ کیا کہ یہ پروگرام نمائشوں کے لئے موجودہ بین الاقوامی رہنما خطوط کے مطابق ہے اور اس پروگرام کی کاروبار رُخی نمائش کے طور پر منصوبی بندی کی گئی ہے۔ عوام  جو عام طور پر ایئر ڈسپلے کے منظر کو دیکھ کر جھوم اٹھتے ہیں  اس سال کی نمائش کو ورچوئل انداز میں دیکھیں گے تاکہ عالمی ایرو اسپیس اند ڈیفنس کے کاروبار کے مابین محفوظ طور پر  بات چیت ہو سکے  اور  نئے سال میں ساجھیداری قائم ہوسکے۔

اس پروگرام نے زبردست دلچسپی پیدا کی ہے اور پانچ سو سے زیادہ نمائش کاروں نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرایا۔  کووڈ 19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے پیش نظر وزیر دفاع  نے ہدایت کی کہ ایرو اسپیس اور ڈیفنس انڈسٹری  کی اس تقریب کو صرف 3 تا 5 فروری 2021 کے کاروباری دنوں میں  منعقد کیا جائے۔جسے سال 2020 میں لاک ڈاؤن اور سفری  بندشوں کی وجہ سے متعدد چیلنجوں کا سامنا رہا۔

نئی دہلی میں غیر ملکی مشنوں کے سینئر نمائندوں کو اکتوبر 2020 کے اوائل میں ہی ایرو انڈیا 21 کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا تاکہ اپنے رہنماؤں اور سینئر ترین فیصلہ سازوں کی موجودگی کو کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ اس کے بعد انہیں باضابطہ دعوت نامے بھیج دئیے گئے۔

ایرو انڈیا -21  ہندستان کی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ  ہندوستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں 2020 کے عالمی وبا کی مدت کے دوران  بہت سارے پالیسی اقدامات کئے گئے ہیں جیسے خود کار طریقہ کار کے ذریعہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھا کر 74 فیصد کرنا اور دفاعی خریداری کا عمل 2020، مشترکہ طور پر فروغ اور تیاری میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے علاوہ دفاعی پیداوار اور برآمدات کے فروغ کی پالیسی کا مسودہ تیار کیا گیا۔

وزیر دفاع  نے  ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس مینوفیکچرنگ میں دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہونے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کی اور ایرو انڈیا -21 ہندستان کے  لیڈروں میں سرکردہ لیڈر  بننے کے عزم کی عکاس ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ “آتم نربھر بھارت  وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کا محور ہے اور یہ کہ ہندوستان کا ایرو اسپیس اور دفاعی شعبہ پختہ ہوا ہے اور ہندوستان اپنے اور دنیا کیلئے دفاعی سازوسامان کی تیاری کی خاطر ہندوستان میں دوست ممالک کے ساتھ  مل کرصنعتیں قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے کے حق میں فائدہ مند ساجھیداری کی تلاش میں ہے۔

وزیر دفاع  نے زور دیا کہ ہندوستانی مشنوں کو پروگرم  کے سلسلے میں کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر آمادہ  کیا جائے اور بیرونی ممالک کے قیادت  اور اس صنعت کے سرکردہ لوگوں کو اعلیٰ سطح پر ایروانڈیا -21 میں شرکت کرنے کی تحریک دی جائے تاکہ ہندستان مین دستیاب کلیدی کاروباری مواقع کو بروئے کار لائیں۔ وزیر دفاع نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ایرو انڈیا -21 کووڈ کے بعد کی دنیا میں ہندوستان کی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More