وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک آن لائن ویبینار کے ذریعے نیول انوویشن (بحری اختراع) اور انڈیجی نایزیشن آرگنائزیشن (این آئی آئی او) کا آغاز کیا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر شخصیتیں بھی اس پروگرام میں موجود تھیں۔
این آئی آئی او ایک سہ رخی ادارہ ہے۔ نیول ٹکنالوجی ایکسی لیریشن کونسل (این -ٹی اے سی) اختراع اور انڈیجی نایزشن کے دوہرے پہلوؤں کو ایک ساتھ لائے گی اور اعلیٰ سطح کی ہدایات فراہم کرے گی۔ این-ٹی اے سی کے تحت ایک ورکنگ گروپ پروجیکٹوں کو نافذ کرے گا۔ ایک ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ ایکسی لیرشن سیل (ٹی ڈی اے سی) بھی قائم کیاگیا ہے تاکہ ایک تیز رفتار وقت فریم میں ابھرتی ہوئی تہہ وباکرنے والی ٹکنالوجی کو شامل کیا جاسکے۔
بھارتی بحریہ کے پاس پہلے ہی ایک فنکشنل ڈائریکٹوریٹ آف انڈیجی نایزشن (ڈی او آئی) ہے۔ بحری اختراع اور انڈیجی نایزیشن آرگنائزیشن کے آغاز کے دوران بھارتی بحریہ نے اترپردیش ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی رکشا شکتی یونیورسٹی گجرات، میکر ویلیج کوچی اور سوسائٹی آف ڈیفنس مینوفیکچررس کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔
گھریلو صنعت اور اکیڈمک انسٹی ٹیوٹس کو شامل کرنے کے لئے ایک آن لائن ڈسکشن فورم رکشا شکتی یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کیاگیا اور ویبینار کے دوران آغاز کیاگیا۔
اس موقع پر بھارتی بحریہ کے انڈیجی نایزشن تناظری سطح کے منصوبوں کے لب لباب جس کا عنوان ہے ’سوالمبن‘ کا بھی اجرا کیاگیا۔