16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو یاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، سابق صدر جمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 88 ویں سالگرہ آج یہاں ڈی آر ڈی او بھون کے احاطے میں  منائی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈاکٹر کلام کے مجسمے کی گل پوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈائرکٹروں کی 41 ویں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لئے ڈی آر ڈی او کا شکریہ اد اکیا۔ انہوں نے  ‘ڈیئر ٹو ڈریم’ مسابقے کے انعقاد کے لئے ڈی آر ڈی او کی ستائش کی اور انفرادی و اسٹار اپ زمرے میں  جیتنے والوں کو ایوارڈ تقسیم کئے۔

قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال، فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل، آر کے ایس بدھوریا اور محکمہ دفاع  کے آر اینڈ ڈی کے سکریٹری  نیز ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ستیش ریڈی نے بھی سابق صدر جمہوریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے میں وزیر دفاع کا ساتھ دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More