17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کارگل جنگ کوئیز کمپٹیشن کے جیتنے والوں کی عزت افزائی کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع (رکشا منتری) جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں کارگل جنگ سے متعلق آن لائن کوئیز کمپٹیشن میں جیتنے والوں کی عزت افزائی کی۔ وزارت دفاع اور MyGov.in نے 26 جولائی سے 4 اگست 2019 تک اس کوئیز کمپٹیشن کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا تھا۔ یہ کمپٹیشن کارگل وجے دیوس کی بیسویں سال گرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد لوگوں، بیشتر نوجوانوں میں بیداری اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

اس کوئیز میں ملک بھر سے 60 ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔ چوٹی کے 10 جیتنے والوں کو نقد انعامات دیے گئے، جبکہ دیگر 100 کو سرٹیفکیٹ دیے گئے اور یہ نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ وزیر دفاع نے دیے۔ سب سے کم عمر کا ایوارڈ جیتنے والا 16 سالہ طالب علم ہے، جبکہ سب سے زیادہ طویل عمر کا ایک ریٹائرڈ بینک ملازم ہے، جس کی عمر 63 سال ہے۔

انعام جیتنے والے کل لال قلعہ پر یوم آزادی کی ترنگا پرچم پھہرانے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر دفاع نے کارگل جنگ میں جیتنے والوں کی تعریف کی اور کارگل جنگ سے متعلق ان کی معلومات کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ پورا ملک اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے، جنھوں نے ملک کو ایک زبردست جیت دلائی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ملک پوری طرح محفوظ ہے، کیونکہ مسلح افواج کی طاقت اور بہادری اس کی اہم وجہ ہے اور ان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے بھی یہ ملک پوری طرح محفوظ ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کو ختم کئے جانے اور جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان میں بے چینی ہے، البتہ پڑوسی ملک میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ہمارا سامنا کرسکے، کیونکہ ہندوستان کی مسلح افواج کی طاقت اور صلاحیت سے وہ بخوبی واقف ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More