17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن کاگجرات دورہ

Urdu News

نئی دہلی، دفاع کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 10 ستمبر 11 ستمبر 2017 کے دوران احمد آباد میں گولڈن کٹار ڈویژن کے دورہ پر رہیں۔ یہاں ان کا استقبال ہندوستانی بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اور جنوبی کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹننٹ جنرل پی ایم حریز نے کیا۔

وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہی محترمہ نرملا سیتا رمن نے احمد آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں جنوبی کمانڈ کے آرمی کمانڈر کے ذریعہ آپریشن سے متعلق حالات کی جانکاری دی گئی۔ محترمہ نرملا سیتا رمن نے سرکریک کے علاقے کے دورے کو پہلی ترجیح دی کیونکہ یہ علاقہ مجموعی طور پر جنوبی کمانڈ سکیورٹی ضروریات کے لحاظ سے بیحد اہمیت کا حامل ہے۔

گولڈن کٹار ڈویژن  کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے محترمہ نرملا سیتا رمن کو اس علاقے کی تاریخی اہمیت اور علاقے میں موثر نگرانی قائم رکھنے کی ضرورت اور درپیش مشکلات کے بارے میں جانکاری دی۔

بری فوج  ، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے تمام رینک کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستانی افواج کے اس انداز  کی تعریف کی جس کے تحت ہندوستانی  افواج علاقوں کی وحدت  کو قائم رکھتی اور کسی بھی واقعہ کے لئے تیار رہتی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More