17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نرملاسیتا رمن مسلح افواج کے تینوں سربراہوں اور دفاع کے سکریٹری کے ساتھ روزانہ میٹنگیں کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے وزارت دفاع کے کام کاج اور سرگرمیوں کو جاننے کے لئے سینئر افسروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں اور اہم معاملات پر انہیں واضح ہدایات دیں۔ وزیر موصوف کی طرف سے حصول کی تجاویز کی رفتار بڑھانے کی ضرورت پرخصوصی توجہ دی گئی۔ مقررہ وقت اور تیزی سے معاملات نپٹانے کو یقینی بنانے کی سمت یہ فیصلہ کیا گیا کہ پندرہ روزہ بنیاد پر ڈی اے سی کی میٹنگیں ہوا کریں گی۔

دفاعی تیاریوں اور اہم مفادات کے متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے لئے مسلح افواج کے تینوں سربراہوں کے ساتھ میٹنگوں کا پروگرام طے کیا گیا ہے ۔فوج کے تینوں سربراہوں کے ساتھ روزانہ صبح میٹنگیں اور دفاع کے سکریٹری کے ساتھ ایک علیحدہ روزانہ میٹنگ بھی طے پائی گئیں ہیں تاکہ جلد فیصلہ کرنے کے لئے ایک نیا عمل شروع کیاجاسکے۔

بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں سے متعلق آراضی کے تمام زیر التوا معاملات حل کئے جانے کے علاوہ دفاع کے عملے اور ان کے کنبے کی بھلائی کے متعلق تمام معاملات طے کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More