نئی دہلی؍ گڑھوال رائفلز ریجی منٹل سینٹر کا ایک وفد آج 39 گڑھوال رائفل کے دو شہید فوجیوں کی آرام گاہ سے پاک مٹی کے ساتھ لوٹ آیا۔پاک مٹی سے بھرا کلش لاوینٹی فرانس سے لایا گیا تھا اور یہ لینڈس ڈاؤن میں گڑھوال ریجی مینٹل سینٹر لے جایا جائے گا ۔ آج ایک سادہ تقریب میں گڑھوال رائفل کے وفد نے وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن کو پاک مٹی سے بھرے ہوئے دو کلش سونپے۔
12نومبر2017 کو دونوں فوجیوں کے باقیات فرانس کے لاوینٹی میں فوجی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آخری سفرپر بھیج دیئے گئے تھے۔گڑھوال رائفل ریجی مینٹل سینٹر کے دو بیک پائپر کمانڈنٹ اور صوبیدار میجر اور کرنل نتن نیگی پر مشتمل ایک وفد اس موقع پر موجود تھا۔فوجی سربراہ کی طرف سے نووی چیپل وار میموریل میں انڈین میرٹھ ڈویژن کے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بریگیڈیئر اندرجیت چٹرجی اور کمانڈر اور صوبیدار ترلوک سنگ نیگی نے عقیدت کے پھول نذر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔