23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے آئی سی جی کے کمانڈروں کی کانفرنس میں ان کی اہلیت کی تعریف کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے    ہندوستان کے ساحلی محافظوں ( آئی سی جی  )  کے کمانڈروں کی  37 ویں کانفرنس کا  افتتاح کرتے ہوئے اس کی بے مثال  افادیت   کی تعریف کی     ۔ انہوں نے اس ادارے کے  نئے نئے ابھرتے  چیلنجوں   کے مقابلے کے لئے  سائنسی اور   مفکرانہ منصوبہ بندی کے لئے بھی اس کی قیادت کی  دور اندیشی کی تعریف کی ۔

          وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ   ہندوستان کے وسیع  سمندری  علاقوں میں  ہندوستان کے ساحلی محافظوں کی شاندار قابلیت اور ان کی انتھک نگرانی کی کوششیں  ، اِن بحرالکاہل خطے میں بے مثال ہیں اور یہ پابندی کےساتھ تمام بین الاقوامی فورموں میں ان پر تبادلۂ خیال ہو رہا ہے اور ان کی کوششوں کی تعریف کی جا رہی ہے ۔

          محترمہ سیتا رمن نے ہندوستان کے ساحلی محافظوں  کی شاندار قیادت اور اس کے   کشتی بانوں  کی  نا مساعد  حالات میں خصوصاً اوکھی سمندری طوفان کے بعد  شہریوں کے تحفظ کے علاوہ ، ریاست کیرلا کے تباہ کن سیلاب کے دوران اُن کی  تندہی کے ساتھ کی گئی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ انہوں نے آئی سی جی کے  اعلیٰ کمانڈروں سے   ماہی گیری کے پیشے  سے متعلق  برادریوں کے مسائل   اور در پیش  دشواریوں پر  غور و خوض اور تبادلۂ خیال کے علاوہ ، سمندر میں حفاظتی  انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضرورت پر مبنی ٹیکنا لوجی اپنانے  کی  اپیل کی ۔

          سی ایس این مرحلہ  – I کے ذریعے  سمندری علاقے  کی نگرانی   میں آنے والی کمزوریوں کو  دور کرنے  کی  آئی سی جی کی لگاتار کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے انہیں یقین دلایا کہ    وزارتِ دفاع مرحلہ – II کی تکمیل کا عزم مصمم رکھتی ہے ۔

          کوسٹ  گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل ،   جنرل   راجندر سنگھ نے  آئی  سی جی کی صلاحیت اور اہلیت کو بہتر بنانے  میں  مسلسل تعاون  اور کسی بھی قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے میں اُن کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کے لئے وزیر دفاع اور وزارتِ دفاع  کا شکریہ ادا کیا ۔  انہوں نے کہا کہ آئی سی جی  سمندر    کا مزاج بگڑنے کی حالت میں  لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور   سمندر ماحول کے تحفظ  کی اپنی   ڈیوٹی  خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتی ہے اور  ہندوستان کے سمندر خطے میں   سلامتی کے مفادات کے تحفظ  میں کوئی  دقیقہ نہیں چھوڑتی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More