20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے بحریہ اور فوج کیلئے 2420کروڑ روپے کی مالیت کے معاہدوں کی منظوری دی ہے

Urdu News

نئی دہلی: جنوری؍وزارت دفاع نے پی-81 ٹریننگ سالیوشن اور لو انٹنسٹی کانفلکٹ الیکٹرانک وار فیئر سسٹم (ایل آئی سی ای ڈبلیو ایس)کی حصولی کی منظوری دی ہے، جس پر کُل لاگت 2419.32کروڑ روپے آئے گی۔معاہدے کی ان تجویزوں کی منظوری وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے دی ہے۔

پی-81ٹریننگ سالیوشن، جس میں 10 سال کی جامع دیکھ ریکھ کی خدمات بھی شامل ہیں، میسرز بوئنگ سے 1949.32کروڑروپے  میں خریدا جائے گا۔ یہ ٹریننگ سالیوشن پی-81 طیاروں اور مشن سسٹم کو بالکل ٹھیک ٹھیک چلاتا ہے۔ اس سے ہندوستانی بحریہ کو پی-81 طیاروں کے سلسلے میں جدید ترین سرگرمیوں کی تربیت  حاصل کرنے میں مدد ملے  گی۔

پہلا پی-81 طیارہ ہندوستانی بحریہ میں 2013 میں شامل کیا گیاتھا اور اِس وقت 8 طیارے جو آئی این ایس رجالی پر موجود ہیں، انہیں ہندوستانی بحریہ کی کارروائیوں سے پوری طرح مربوط کر دیا گیا ہے۔2016 میں وزارت دفاع نے مزید 4 پی-81 طیاروں کا آرڈر دیا تھا، جو 2020میں ملنے شروع ہو جائیں گے ۔ پی-81طیارہ لمبی دوری کی مار کرنے والے آبدوزشکن جنگی سامان سے لیس ہیں۔ اس کے مواصلاتی اور سینسرآلات میں وہ سازوسامان شامل ہے، جسے محکمۂ دفاع کے سرکاری ملکیت کے اداروں اور پرائیویٹ  اداروں نے ترقی دی دہے۔

دوسری تجویز جس کی منظوری د ی گئی ہے، وہ 470کروڑروپے میں میسرز بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ سے ایل آئی سی ای ڈبلیو ایس  کی حصولی سے متعلق ہے۔ اس نظام کے ذریعے ہندوستان فوج اچھے درجے کے مواصلاتی ڈھانچے سے لیس ہو جائے گی، جس کے ذریعے اُس ترقی یافتہ مواصلاتی نظام کا مؤثر طورپر مقابلہ  کیا جا سکے گا، جو دہشت گرد گروپ استعمال کرتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More