17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع نے فضائیہ کے ایس یو -30 ایم کے1 میں پرواز کی

Urdu News

نئی دہلی، وزیردفاع محترمہ نرملا سیتارمن نے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کے اپنے حالیہ دورے کے بعد جودھپور کے فضائیہ کے اڈے کے اپنے دورے پر 31 اسکواڈرن کے جنگی طیارے ایس یو-30 ایم کے 1 میں پرواز کی۔ 45 منٹ کی پرواز کے دوران ان کے سامنے اس دو انجن والے فضائیہ کے جنگی طیارے کی کچھ منفرد خصوصیات کا مظاہرہ کیا گیا۔ وہ بھارت کی پہلی خاتون وزیر دفاع ہیں جنہوں نے فضائیہ کے جنگی طیارے ایس یو-30 ایم کے 1 میں پرواز کی ہے۔

دفاعی افواج کی کارروائی کرنے کی صلاحیتوں اور تیاری کا جائزہ لینے کے لئے وزیر دفاع مسلح افواج کی مختلف تنصیبات کا دورہ کررہی ہیں۔ ان دوروں سے دفاع کے عملے کو تحریک دلانے میں بڑی کامیابی ملتی ہے کیونکہ وزیر دفاع بذات خود دفاع کے عملے کے افراد سے بات چیت کرتی ہیں، جس سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

جنگی طیارے میں پرواز کے بعد وزیر دفاع نے جودھپور کے فضائیہ کے اڈے پر فضائیہ کے جنگی لڑاکوؤں کے ساتھ گفتگو کی اور انہیں خطاب کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کے حوصلوں کی ستائش کی۔ دورے کے دوران ملک کے دفاع میں فضائیہ کی قوت کو استعمال کرنے کے بارے میں انہیں تفصیل سے مطلع کیا گیا۔

ایس یو-30 ایم کے 1 کی زبردست جنگی صلاحیتوں کی وجہ سے یہ جنگی طیارہ ملک کی فضائی قوت کا ایک اٹوٹ اور انتہائی اہم عنصر بن گیا ہے۔ حال ہی میں سپر سونک فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل برہموس اور دکھائی نہ دینے والا فضا سے فضا میں مارکرنے والا میزائل استر کو کامیابی کے ساتھ اسی پلیٹ فارم سے داغا گیا تھا اور کامیاب آزمائش کی گئی تھی۔ اس پیش رفت کے علاوہ ایس یو -30 ایم کے 1 ایسا طیارہ ہے جس میں فضا میں ہی تیل بھرا جاسکتا ہے اور اس طرح یہ حقیقی طور پر بھارتی فضائیہ کی اسٹریٹجک صلاحیتوں سے بھرپور ایک بے حد کار آمد پلیٹ فارم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More