نئی دہلی۔ وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج دلی کینٹ کے کرییپّا پریڈ گراؤنڈ کے راشٹریہ رنگشالہ کیمپ میں یوم جمہوریہ پریڈ 2018 کے بہترین دستے اور بہترین جھانکی کے لیے اعزاز سے نوازا۔
تینوں فوجوں میں سے پنجاب ریجیمنٹ کے دستےکو بہترین مارچنگ دستےکا ایوارڈ دیا گیا ۔ ہند-تبت سرحدی پولیس کو نیم فوجی دستوں اور دیگر امدادی افواج کے درمیان بہترین مارچنگ دستے کا ایوارڈ دیا گیا ۔
اس سال کے یوم جمہوریہ کے پریڈ میں شامل کل 23 جھانکیوں میں سے 14 جھانکیاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تھیں ۔ دو وزارت خارجہ کی جھانکیاں تھیں جوہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان طویل سماجی و ثقافتی ، مذہبی، تعلیمی اور تجارتی تعلقات تصویر پیش کر رہی تھیں۔ بقیہ جھانکیاں دیگر وزارتوں / محکموں کی تھیں ۔ مہاراشٹر کی جھانکی کو فرسٹ پرائز دیا گیا جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی تخت نشینی کی عکاسی کر رہی تھی ۔ روایتی ماسک اور ہتھیار کی تصویر پیش کرنے والی آسام کی جھانکی کو دوسرا انعام دیا گیا ۔ چھتیس گڑھ کی جھانکی ، جو کالی داس کے میگھ دوتم پار مبنی رام گڑھ کے قدیم امفی تھیٹرمیں رقص کرتے ہوئے فنکاروں کی عکاسی کر رہی تھی، تیسرا انعام دیا گیا ۔ مرکزی وزارتوں /محکموں کی جھانکیوں کے زمرے میں بہترین جھانکی کا ایوارڈ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت دیا گیا جو ‘کھیلو انڈیا’ کی تصویر پیش کر رہی تھی۔
اسکولی بچوں کی پیش کش کے زمرے میں جنوب مرکزی خطے کے ثقافتی مرکز ، ناگپور (مہاراشٹر) کو مدھیہ پردیش کے ‘بریدی ڈانس’ کے لیے پہلا انعام دیا گیا ۔ تاہم شمال مشرقی خطے کے ثقافتی مرکز ، دیما پور (ناگالینڈ) اور آکسفورڈ فاؤنڈیشن اسکول ، نجف گڑھ ، دہلی کو بالترتیب تریپورہ کے سنگرائی موگ ڈانس اور شکشت بھارت، ساکشت بھارت کے لیے حوصلہ افزائی ایوارڈ سے نوازا گیا۔