21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع کا اترپردیش میں سرمایہ کار کانفرنس۔2018 میں دفاع اور ایرواسپیس: سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق مکمل اجلاس سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیر دفاع  محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج لکھنؤ میں منعقدہ سرمایہ کار کانفرنس2018 میں‘‘ اترپردیش میں دفاع اور ایرواسپیس: سرمایہ کاری کے مواقع ’’ سے متعلق مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔ سرمایہ  کار کانفرس 2018 کے دوسرے دن کے مکمل ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا  علی گڑھ، آگرہ، جھانسی،  چترکوٹ کے درمیان کی پٹی اور کانپور نیز لکھنؤ میں اترپردیش دفاعی صنعتی راہ داری کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اترپردیش میں دفاعی راہ داری سے موجودہ دفاعی اسلحے کی فیکٹریوں کے فروغ کے علاوہ  ریاست میں دفاعی سرکاری دائرہ کار کے اداروں کے قیام میں اضافہ ہوگا۔

دفاعی صنعتی راہ داری کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے  محترمہ سیتا رمن نے کہا ہے کہ بندیل کھنڈ کو چھ لائن والی شاہراہ سے فائدہ پہنچے گا جس  کی حکومت اترپردیش نے چترکوٹ سے جھانسی تک تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے ضروری بنیادی ڈھانچہ جاتی مدد فراہم  ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع نے دفاعی راہ داری کو بہتر بنانے کے لئے دفاعی پیداوار میں صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دنیے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع  ،مجوزہ راہ داری میں اسلحہ اور گولی بارود کی بلاسٹ ٹیسٹنگ کے ادارے قائم کرنے نیزی سرمایہ کاری کو فروغ دینے  کے لئے اقدامات کرے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کم لاگت پر آراضی اور کم شرح کی اجرت پر افرادی قوت کی فراہمی، یوپی کی دفاعی صنعتی راہ داری کو پرکشش بنائے گی۔ اس سے اتر پردیش کے سبھی خطے خصوصاً بندیل کھنڈ  خطہ کے اقتصادی ترقی اور نمو کے لئے محرک کے طور پر کام کرے گا۔

وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ 2018 کی تقریر میں ملک میں دو دفاعی صنعتی راہ داری  قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے انویسٹر سمیت 2018 کے افتتاحی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ اترپردیش میں دفاعی صنعتی راہ داری قائم کی جائے گی۔

اس موقع پر اترپردیش کے وزیراعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش کی صنعتی ترقی کے وزیر جناب ستیش مہانہ اور اترپردیش کی وزیر سیاحت محترمہ گیتا بہو گنا جوشی اور دوسرے متعدد افراد اور اہم شخصیات موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More