16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع کے ہاتھوں دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کی کوششوں کو اجاگر کرنے والا ایک کتابچہ جاری

وزیر دفاع کے ہاتھوں دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کی کوششوں کو اجاگر کرنے والا ایک کتابچہ جاری
Urdu News

نئی دلّی ، وزیر دفاع جناب ارون جیٹلی نے آج یہاں ایک کتابچہ کو جاری کیا ، جس میں  گذشتہ تین برسوں کے دوران دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے لئے دفاعی پیداوار کے محکمے کے ذریعے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا گیا  ہے ۔   مزید براں ، اس کتابچے میں  گذشتہ تین برسوں کے دوران ہتھیار  نظاموں / پلیٹ فارموں کو اندرون ملک تیار  کرنے کے شعبے میں دفاعی پیداوار کے محکمے کی حصولیابیوں اور مذکورہ محکمے کے ذریعے کئے گئے پالیسی اقدامات کی پوری تفصیل موجود ہے ۔

ستمبر ،  2014 ء میں  ’’ میک ان انڈیا ‘‘ پہل کے شروع ہونے کے بعد  تجارتی عمل کو آسان بناکر   ملک میں تجارتی ماحول کو بہتر کرنے  ، دفاعی پیداوار میں ہندوستان کی سرکاری اور  نجی شعبوں کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے  ، اختراع کو فروغ دینے اور دفاعی آلات و ہتھیار پلیٹ فارموں کو  گھریلو سطح پر اندرون ملک تیار کرنے پر پوری توجہ مرکوز رہی  ہے ۔

اس کتابچے میں  دفاعی پیداوار کے محکمے کے ذریعے متعدد پالیسی اقدامات  کا ذکر ہے ۔ ان پالیسی اقدامات میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی پالیسی ، گھریلو صنعت کو تبادلے کی شرح پر  تحفظ فراہم کرنا  ، نجی سیکٹر کے لئے سرکاری سیکٹر کی طرح  ایکسائز ڈیوٹی  / کسٹم ڈیوٹی  رکھنا ، لائسنسنگ کی پالیسی کو آسان بنانا  اور اس کے لئے صنعتی  لائسنس  کی مدت کار  کو 15 برس  توسیع  دینے جیسے امور شامل ہیں ۔ ان پالیسی اقدامات میں  برآمد کاروں کے لئے این او سی  کو آن لائن جاری کرنا ، این او سی کو جاری کرنے کے طریقۂ کار میں تبدیلی   بھی شامل ہے ۔

اس کتابچے میں اس بات کا بھی ذکرہے کہ دفاعی پیداوار کے محکمے کے زیر اہتمام کام کرنے والی  آرڈیننس فیکٹریوں  اور  دفاعی سرکاری کمپنیوں ( ڈی پی ایس یو ) نے اپنی پیداوار 44000 کروڑ روپئے سے بڑھا کر 56000 کروڑ روپئے کر  لئے ہیں ۔ اس میں مسلح افواج کے لئے جدید ترین پلیٹ فارم بشمول تیجس  ایئر کرافٹ اور زمین سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل آکاش  شامل ہیں ۔  گذشتہ تین برس کے دوران 128 صنعتی لائسنس جاری کئے گئے ۔  علاوہ ازیں اس کتابچے میں  دفاعی پیداوار کے محکمے کی تمام حصولیابیوں کا ذکر ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More