21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر زراعت نے ‘‘این سی ڈی سی –ہمیشہ امداد باہمی میں ہمیشہ معاون ’’

Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر جناب  رادھا موہن سنگھ  آج  نئی دہلی  کے کرشی بھون میں   نے ‘‘این سی ڈی سی –ہمیشہ امداد باہمی میں  ہمیشہ معاون ’’ نام کے کتابچہ کا اجرا کیا۔جس میں  قومی امداد باہمی، ترقی  آپریشن  (این سی ڈی سی) کے کردار اور سرگرمیوں پر  روشنی ڈالی گئی ہے۔  جناب سنگھ نے کہا کہ     این سی ڈی سی دنیا کے   امداد باہمی   کا انتہائی    ترجیحی مالی ادارہ ہے اور اس نے خود کو  مشن آف نیو انڈیا 2022 کے ساتھ   ہم آہنگ کیا ہے۔     این سی ڈی سی نے  ساہکار  22  نام کے   2022 تک کسانوں کی آمدنی   دوگنی کرنے   کا مشن شروع کیا ہے۔

جناب سنگھ نے کہا کہ این سی ڈی سی امداد باہمی  کو تقویت پہنچاتا ہے جس میں   بڑے ، چھوٹے اور بہت چھوٹے کسانوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اس کے کچھ حالیہ اقدامات  ناگالینڈ  کے پانچ دور دراز کے اضلاع  ،  آندھراپردیش کے تین اضلاع  ، میگھالیہ ملک مشن  ، مغربی بنگال میں   جدید کوآپریٹیو بینکنگ کی اکائیوں ،  مغربی بنگال میں   فارم مشن کاری  ، تلنگانہ میں   بھیڑ بکری   کی پروری   اور ماہی پروری ، کیرالہ اور راجستھان میں  کوآپریٹو بنکوں ،  گجرات کے راج کوٹ میں  خواتین کی ڈیری کوآپریٹیو     کے ذریعہ معاش   پیدا کرنے  کے  مضبوط امداد باہمی  کی ترقی   میں  مدد   دیتے رہے ہیں،اس کے علاوہ   ریاست آندھراپردیش،   چھتیس گڑھ  ، مدھیہ پردیش،    اڈیشہ ، تلنگانہ ، اترپردیش  ، مغربی بنگال وغیرہ میں   زرعی پیداوار کی خریداری بھی کرتی ہے۔  وزیر زراعت   نے جہاں  این سی ڈی سی کی 2014 سے  اس کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی وہیں  یہ کتابچہ    جس کا اجرا کیا گیا ہے وہ   این سی ڈی سی  کی امداد باہمی  کے اداروں کے مابین   نئے اقدامات سے  روشناس کرائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More