نئی دہلی جون مرکزی وزیر فولاد چودھری بریندر سنگھ نےآج دھرمشالہ میں وزارت فولا کی ایک مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ نےبات چیت کی اور نئی قومی اسٹیل پالیسی 2017 کو نیز حکومتی پروکیورمنٹ میں گھریلو طور پر آئرن اور اسٹیل کی مینوفکچرنگ کو ترجیح دینے کی نئی پالیسی کی ستائش کی ۔
چیئر مین اور وزیر فولاد نے کہا کہ ہماری توجہ گھریلو کھپت کو فروغ دینے ، اعلی معیار کے اسٹیل کی پیداوار اور اس شعبہ کو ملک میں عالمی لحاظ سے مقابلہ جاتی بنانے پر ہوگی ۔
اس میٹنگ میں جن ارکان نے شرکت کی اور بحث کے دوران کچھ اہم مشورے پیش کئے ان میں ڈاکٹر انوپم ہازرہ ، جناب ایم چندراکاسی ، جناب جناردھن سنگھ سیگریوال ، جناب بودھ سنگھ بھگت ، جناب شیر سنگھ گھوبایا ، جناب شیاما چرن گپتا اور جناب لکشمن گیلووا شامل تھے ۔