نئی دہلی، مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے 9 ستمبر 2017 کو حیدرآباد میں ہونے والے جی ایس ٹی کونسل کے 21 ویں اجلاس کی فیصلے کے مطابق برآمدات سے متعلق امور پر وزیر وں کا ایک گروپ اور ایک کمیٹی تشکیل دی ۔
وزیروں کے گروپ (جی او ایم ) کی تشکیل بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سشیل کمار مودی کی سربراہی میں کی گئی ہے ۔ یہ گروپ جی ایس ٹی کی عمل آوری میں پیش آنے والے آئی ٹی چیلنجوں اور مسائل کو حل کرے گا اور ان پر نگاہ رکھے گا۔ وزیر وں کے اس گروپ میں حکومت چھتیس گڑھ کے کمرشیل ٹیکسیز کے وزیر جناب امر اگروال ،کرناٹک کے وزیر زراعت جناب کرشنا بائرے گوڈا ، کیرل کے وزیر مالیات ڈاکٹر ٹی ایم تھومس آئزک اور تلنگانہ کے وزیر مالیات جناب ایٹیلا راجندر شامل ہیں ۔ گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس نیٹ ورک (جی ایس ٹی این ) کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وزیروں کے اس گروپ کے کام کاج میں معاونت کریں گے ۔
برآمدات سے متعلق امور پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی برآمدات کے شعبے کو پیش آنے والے مسائل دیکھے گی اور جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد کے منظر نامے میں برآمدات کے شعبے کی امداد کے لئے معقول حکمت عملی جی ایس ٹی کونسل کو پیش کرے گی۔ محکمہ مالگزاری کے سکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی اس کمیٹی میں سی بی ا ی سی کے چیئر پرسن ، ممبر (کسٹمز ) سی بی ای سی کے ڈائریکٹر جنرل ،ڈی جی ایف ٹی ، جی ایس ٹی کونسل کے ایڈیشنل سکریٹری مرکزی سرکار کے محکمہ فروغ برآمدات کے ڈائریکٹر جنرل اور گجرات ،مہاراشٹر ،کرناٹک ،اترپردیش اور مغربی بنگال کے کمشنرز آف کمرشیل ٹیکسیز شامل ہوں گے ۔